ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کا فنڈز نہ ملنے پر اظہار افسوس

5hockeyfunds.jpg

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے فنڈز نا ملنے پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ جب انہوں نے سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا تو ان کے آنسو نکل آئے کیونکہ کسی بھی چیز کیلئے فنڈز ہی نہیں تھے۔

نجی چینل جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے کہا اگر مراد علی شاہ 10 کروڑ روپے نا دیں تو تمام ہاکی اسٹیڈیمز میں تالے لگ جائیں گے، حالت یہ ہے کہ اب اگر ہم سلطان اذلان شاہ کپ میں نا جاتے تو ہم پر فائن لگے گا۔

حیدر حسین کا کہنا تھا کہ ہم اسپورٹس بورڈ کو بار بار یاد دلاتے رہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اگر ہمیں ایک کمپنی اسپانسر نا کرتی تو ہم اس کپ میں شرکت نہیں کرسکتے تھے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرلی پھر بھی مسائل برقرار ہیں، ہم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خط لکھے جس میں ان سے ملنے کا کہا، تاکہ اپنی پریشانیاں ان کے سامنے رکھ سکیں لیکن کوئی جواب نا ملا ۔


ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کو دیکھیں ان کے پاس ایک سال کا اربوں روپے کا فنڈ ہے جب کہ ہمارا فنڈ 35 لاکھ ہے، وہ بھی ہمیں 2 سال میں صرف 37 لاکھ ملے، یا تو قومی کھیل ہی ختم کردیں۔ انہوں نے مزید کہا اگر ہم جنوبی افریقا کے نیشن کپ میں نہیں جاتے تو ہماری رینکنگ 18ویں سے 21ویں نمبر پر آجائے گی۔

اذلان شاہ کپ میں شرکت سے متعلق سیکرٹری فیڈریشن نے بتایا کہ 'اس کے لیے بھی مراد علی شاہ اور وزیر توانائی نے کمپنی سے درخواست کی تو انہوں نے ہمیں اسپانسر کیا۔ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا جانے کے لیے فنڈز کے انتظامات ہوگئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپورٹس بورڈ نے ای میل کی جگہ میسج کیا کہ ہم 17 ٹکٹس دے رہے ہیں جب کہ کپ کے لیے 18 کھلاڑی اور 4 آفیشلز جانے تھے، ان کی یہ ہی مہربانی ہے کہ انہوں نے 15 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے ٹکٹس دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو اب صرف جنوبی افریقا کے ویزے کا انتظار ہے ،ویزا ملتے ہی ٹیم نیشن کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوجائے گی۔ جو کہ 28 نومبر سے شروع ہوگا۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Oh yaar band karo, no one plays hockey anymore, no one is interested in hockey anymore. And biggest of all there is no money to be made in hockey.
 

Back
Top