ہارن کھیڈ فقیرا : سہیل وڑائچ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
الیکشن کا دور دورہ ہے ہر امیدوار جیتنا چاہتا ہے ویسے بھی ہمارے معاشرے میں ہر کوئی جیت کا خواہش مند ہے، ادارے فتح مند ہونا چاہتے ہیں اور دوسروں کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں، عمران خان نوا زشریف اور آصف زرداری پر غالب آنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ سب جیتیں گے تو بہت سے ادارے، جماعتیں اور افراد ہاریں گے بھی۔ سوچنا یہ ہے کہ کیا یہاں کسی کو ہارنے کا حوصلہ ہے یا ہر کوئی کسی بھی صورت میں جیتنا ہی چاہتا ہے۔


میاں محمد بخشؒ نے جیت اور ہار کے فلسفے کو سب سے الگ طریقے سے یوں بیان کیا ہے؎

جتن جتن ہر کوئی کھیڈے، ہارن کھیڈ فقیرا
جتن دا مُل کوڈی پیندا، ہارن دا مُل ہیرا


میاں صاحبؒ کے بقول اس دنیا میں ہر کوئی جیتنے کے لئے کھیلتا ہے فقیر کو چاہئے کہ وہ ہارنے کے لئے کھیلے۔ پھر کہتے ہیں کہ جیتنے کی قیمت کوڑی کے برابر نہیں مگر ہارنے کی قدر ہیرے کے برابر ہے۔ جس معاشرے میں لوگ ہر صورت میں فتح یاب ہونا چاہیں کوئی اصول، کوئی قاعدہ مدنظر نہ رکھیں اخلاقیات سے کھلواڑ کر یں تو ظاہر ہے ایسی جیت کی قیمت کوڑی سے بھی کم ہے اور تاریخ نویس اس جیت اور فتح کو کوڑے دان میں پھینک دے گا۔ دوسری طرف ہارنے والا اگر اصولوں پر کھڑا رہے، اس کی اخلاقی بنیاد مضبوط ہو تو اس کی ہار بھی جیت سے بڑھ کر ہوتی ہے تاریخ پڑھنے والے سب جانتے ہیں کہ وہ جو سامنے ہار


رہا ہوتا ہے تاریخ میں جیت رہا ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو بار بار کہتے رہے کہ اصل ہار جیت مادی نہیں تاریخی ہے یعنی تاریخ میں زندہ رہنا ہے تو اصولوں کی خاطر ہار بھی جائو، موت کو بھی گلے لگا لو، پھانسی کے پھندے پر بھی جھول جائو۔تاریخ میں بڑا وہ ہوتا ہے جس میں ہارنے کا حوصلہ اور جرأت ہو۔ ہمارے معاشرے میں ادیبوں، شاعروں، ججوں اور سیاستدانوں کو بابے بننے کا بہت شوق ہے۔ یہ بابے تو بن جاتے ہیں مگر بڑے نہیں بن پاتے، بڑا بننے کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے، ہارنا پڑتا ہے، دوسرے کی فتح اور اپنی شکست کو نظام کی خاطر برداشت کرنا پڑتا ہے مگر ہمارے بابے بھی دوسروں کو دبانے، سزائیں دینے اور رعب جھاڑنے میں لگے رہتے ہیں کہ انہیں اپنی فتح سے بہت پیار ہے، انہیں علم نہیں کہ تاریخ میں ان کی یہ عارضی جیت کوڑے دان کی زینت بنے گی۔ دنیا مطلب کی ہے،

منافع خور کیوں خسارے کا سودا کرے گا؟ طالب علم وہ علم کیوں حاصل کرے گا جس کی دنیا میں قدر و قیمت نہیں؟ سوداگر وہ سامان کیوں اٹھائے گا جس میں نقصان ہو؟ وکیل وہ مقدمہ کیوں لڑے گا جس سے اس کو مالی فائدہ نہ ہو؟ صحافی اس سیاستدان یا جماعت کی حمایت کیوں کرے گا جس کے حکومت میں آنے کا امکان نہ ہو؟ دانشور اس ہیرو کا ساتھ کیوں دیں جو زوال کا شکار ہو؟ عوام اسے ووٹ کیوں دیں جس پر مصیبتوں کے پہاڑ پہلے سے ٹوٹے ہوئے ہوں اور مقدمات کے فیصلے اس کے خلاف آ رہے ہوں؟ پولیس اور نوکر شاہی اس کے ساتھ کیوں کھڑی ہو جس کے اقتدار کا سورج غروب ہو رہا ہو؟ جب بھی کسی کو اس سوال کا سامنا ہو تو وہ ’’ہارن کھیڈ فقیرا‘‘ کا فلسفہ ضرور جان لے۔ جو سچے اور جھوٹے اصلی اور نقلی میں تمیز نہیں کرتا جو سُچا سودا نہیں اٹھاتا دراصل وہ خسارے میں ہے اس کی دلی طمانیت اور تاریخی حیثیت اسی سے طے ہوتی ہے کہ وہ اقتدار، دولت، فائدے، عروج اور سکھ کا ساتھ دے یا وہ اصول کی بنیاد پر اس کے برعکس نقصان کا سودا کرے مگر میاں محمد بخش کے بقول اس کے انعام میں تاریخ میں،

ابدمیں اور اخلاقیات میں ہیرے جیسی قدر کا حامل ہو۔ چند دن کے واقعات کو دیکھیں تو مڈل کلاسیا داماد سب پر بازی لے گیا وہ کام جو فرسٹ کلاسیے بھائی، بیٹے اور بھتیجے نہ کر سکے کیپٹن (ر) صفدر نے کر دکھایا ،باقیوں نے مصالحت کی عافیت میں پناہ لی، جبکہ قابل پروفیسر کے نالائق شاگرد صفدر نے اپنی کلاس کے عین مطابق دامادی کا قرض اتارتے ہوئے مزاحمتی جلوس نکالا اور یوں سب سے ممتاز ہوا۔ شہباز شریف کی سمجھداری بھائی سے محبت، اداروں کی مفاحمت پر یقین کے بارے میں کوئی دو آراء نہیں

لیکن وہ اپنے بھائی کے استقبالی جلوس کو مزاحمتی رنگ دینے کے بجائے انتخابی رنگ میں لے گئے، لاہور ایئر پورٹ کبھی بھی شہر سے اتنا دور نہیں تھا کہ کوئی جانا چاہے تو قریب بھی نہ جا سکے۔ شہباز شریف اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مزاحمتی بیانیے کا سرخیل بن سکتے تھے مگر اپنے جلوس کو انڈر اسٹینڈنگ کے تحت مال روڈ پر ہی پھیرنے سے وہ حبیب جالب کے آئیڈیل ہیرو کے تصور پر پورے نہ اتر سکے وہ آئے روز حبیب جالب کی نظمیں تو پڑھتے ہیں لیکن مزاحمت کا وقت آیا تو انہوں نے مفاہمانہ رنگ اپنا لیا۔ ن لیگ کی سیاست میں اب دو راستے
نہیں رہے مزاحمت کے علاوہ جو بھی پگڈنڈی اختیار کی گئی وہ سنسان صحرائوں میں لے جائے گی۔


کاش دنیا میں کوئی ایسا نظام ہوتا جس میں کوئی بھی نہ ہارتا۔ ماڈرن دنیا میں اسکولوں میں کسی بھی بچے کو فیل نہیں کیا جاتا سبھی کو پاس کر دیا جاتا ہے میدان سیاست میں ایسا ممکن نہیں ایک گھوڑے نے دوسرے گھوڑے کو مات دینی ہی دینی ہے بس اصولوں اور اخلاقیات کو مدنظر رکھنا چاہئے ۔تاریخ میں ہر ایک کا احتساب اور گرفت ہوتی ہے وہ لوگ جو اصولوں سے بالاتر ہو کر اِدھر اُدھر کے سہارے لے کر جیت جاتے ہیں ان کی فتح دائمی نہیں، عارضی ہوتی ہے۔

آخر میں عرض ہے کہ بظاہر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بنتی نظر آ رہی ہے، عمران خان جیت رہے ہیں مگر کیا اس جیت کی تیاری بھی ہے؟ توقعات بہت ہیں اگر چھ ماہ میں حسب توقع نتائج آنے نہ شروع ہوئے تو مایوسی بڑھے گی اور شطرنج کی جیتی ہوئی بازی کو اپوزیشن شہ مات دینا شروع کر دے گی۔ عمران خان کو چاہئے کہ اقتدار میں آ کر عام معافی کا اعلان کر دے اور نئی صبح کا آغاز کرے وگرنہ انتقام در انتقام کا سلسلہ جاری رہے گا۔

https://jang.com.pk/news/521983
 
Last edited by a moderator:

mian_ssg

Senator (1k+ posts)
Crap. How Khan can forgive the crimes of someone which are against the nation. They have stolen our money due to which a lot of people could not find their rights and many lost their lives. Give us our money back and have the due punishment so that no one in future can do so is the only way forward.
They are not fighting for a national cause our rule of law. They are fighting to save the money they have looted. Yet they are heroes as per you and Khan after winning will earn peanuts. What an analyst you are.
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
دانشذدہ ںواز کو پاک تاریخ کا نیلسن مینڈیلا بنانے کی کو شش میں مصروف ـ ورڑایچ صاحب میا ں محمد صاحب کا شعر اور کلام فقیروں کے متعلق ہےـــ خدا را اسے نواز، مریم اور صفدر جیسے حرام خوروں، چوروں اور غریب عوام کے پیٹ سے نوالا چھیننے والون سے وابسطہ نہ کریںــسیاست اور دانشذدگی اپنی جگہ مگر بزرگوں کے کلام سے کھلواڑ نہ کریں ــ

ویسے اب نواز اور مریم قصہِ پارینہ ہوۓ، ہیں ـ شاید بہتر ہو گا وڑائچ بھی ریٹائر ہوں جایں ــ اور اب تازہ خیالات کو پاکستان میں پھلنے پھولنے کا موقع ملے ــ


غالباِِ شہباز اور پارٹی نے نواز کے ساتھ جو کیا درست کیا-ـــ یہ تو حرام خور باپ بیٹی تھے جو پاڑٹی پر بے جا بوجھ ڈال رہے تھے کہ انقلاب کے نعرے پر الیکشن کو سبوتاژ کرسکیں ــ اور کسی طرح اس باپ بیٹی کی جیل سے خلاصی کا سامان ہو ـــ
مودی نے تو مستونگ میں دھماکہ کر کے اس باپ بیٹی کا ساتھ دیا مگر شہباز یا نون لیگ والے ان باپ بیٹی کے ناپاک ارادوں میں کیوں مدد کرتے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Sohail wariach..Zindagi ki akhri peerhi mein ha..Lekan abhi bhi is ka zameer waisa hi murda ha jesa ke pehlay tha..log saheeh kehtay hai ..jis ko Allah ki hadiyat naseeb nahi hoti wo akhri sans Tak bhatkay hi rehtay Hain....Allah hamaya Sach ur jhoot ki pehchan ki Baseerat ata farmaya..Ameen
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Sohail sahib..kuch tu aqal Karo.Darbari kasa lesi mein itnay begh.airat mat bano ke Faqeero ke Ashar ko, Wisdom ko..Ka..njaro ki tareef ke Lia use Karo...fittey moonh Teri ghulamana soch ur Zindagi par..
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کھوتی د ا پتر دانش وڑَ جو راتب اور ہڈی کی خا طر اپنی ماں بہن بیٹی بیوی بھی بیچ کر ایک چور فراڈیے لعنتی حرام خور کو نیلسن منڈیلا اور اپنی .... کا یار بھی ثابت کر سکتا ہے اس جاہل کے بچے دانش وڑ کو ملک کی خاطر اور آزادی کی خاطر قید اور اپنی حرام خوری کی خاطر قید کا فرق شاید اس کی طوائف .... نے تربیت کے دوران نہیں بتایا اس ....می کو بتایا تھا کے کیسے اپنی ...می فیملی کو راتب ہڈی دی جاسکتی ہے چاہے چور فراڈیے اور ...می کو نیلسن منڈیلا بنانے کی ناکام کوشش سے یا کوے کو سفید کہنے سے اس ....می نسل لعنتی دانش وڑ طوائف زادے کی ہر کوشش انشااللہ ناکام ہوگی
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
yaar ye harami hamain phudo samajhtey hain. lanti us ney 300 arab loota hai. us pay Allah ka azab aya huwa tum log bhi toba kro aur halal rizk kamaney ki koshish kro.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
تاریخ سہیل ورائچ کو ایک بد دیانت لفافہ خور میراثی کے نام سے لکھے گی اب بھی اس کا یہ ہی امیج ہے . ایک کرپشن کی پکڑی گئی شرمناک واردات پاکستان کے خلاف ہوی اس کو انقلاب اور بیانئے بنا کر بیچ رہے .پانامہ لیکس کونسا بیانیہ ہے ؟
اگر نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ملتا اس کی خفیہ چھپائی ہوی جائدادوں کا تو بیانیے بیچنے کی بجائے پہلے دن عدالت سے سرخرو ہو کر نکلتا اب یہ کونسا بے شرم بیانیہ لے کر چلتا شہباز شریف؟ یہ پاکستان کو ہی لوٹو اور سزا ہو تو پاکستان میں تور پھوڑ کرو یہ بیانیہ ان کو سکھا رہے ہیں پہلے ان کے بیوقوفانہ بیانئے بک بک کر نواز شریف جیل پہنچ گیا اور یہ باہر بیٹھے ہیں ..
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Faltu article and ended with a faltu suggestion.

Imran khan kon hota he mulk ke mujrimon ko muaaf kerne wala aur agar uss ne aisa kia to tareekh ussko kabhi muaaf nahin keregi... Let the law take its route..jinhon ne mulk ko noch noch ker khaya he unnko saza milna zaroori he.
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
پچھلے ملے ہوے لفافوں کا سرور ابھی باقی ہے جیسے جیسے نشہ اترتا جائے گا لفافے صحافی بھی اوقات پر آتے جائیں گے
 

ziaokara

MPA (400+ posts)
Crap. How Khan can forgive the crimes of someone which are against the nation.
Grt lines....Ab khan jeet raha hai to koi kehta hai k new Political order k liye tayar hain...koi kehta hai quomi hukumat bana do, koi kehta hai maff ker do...aisa nahi hoga inshaAllah 3 Nasloon ki jo barbadi hui uss ka hisab lea jayega....Amin
 

salary

Voter (50+ posts)
each and every party that is taking part in the electins want to overcome to the other party and destroy the system of pakistan
 

Shareef_Aadmi

MPA (400+ posts)
IK kee saree siyasat ka mehwar is baat par hai kay wo us mulk say corruption ko khatam karay ga or coorupt politicians ko accountable karay ga. agar us nay bhey mafahimat kee siyasat kee to awaam IK ka juloos nikal dein gay. Ab majority of awaam tang aa chukay hai in corrupt politicians say.
 

Shareef_Aadmi

MPA (400+ posts)
IK needs to realize this thinking of his voter base. He does not need mafahimat policy even if he has to leave the govt. I can guarantee that if he leave the govt because of not having enough mandate to implement his PTI agenda, people will bring him will clear cut mandate like what happened to the provincial govt of aam aadmee party in Delhi.
 

Shareef_Aadmi

MPA (400+ posts)
IK should get rid of his own people if they come in his way of sabotaging his agenda. I am fearful from SMQ type people. They might try to sabotage his plans as they belong to feudal category. There are so many others who IK brought in PTI as electable.
 

Back
Top