ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس،ایف آئی اے حسن نوازکو شامل تفتیش کرے،فواد چوہدری

1hydeparkhassannawaz.jpg

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کی ملکیت کے معاملے پر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ شہزاد اکبر کے خط کے بعد جس میں انھوں نے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کی ملکیت کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں کہ کیسےحسن نواز شریف نے علی ریاض ملک سے چھالیس ملین پاؤنڈ لئے آج کی کابینہ میٹنگ سے اس معاملے کو ہٹا دیا گیا، اب اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ایف آئی اے حسن نواز شریف کو شامل تفتیش کرے


اس سے قبل شہزاد اکبر نے ڈان نیوز کے چیف رپورٹر ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ یہ کمیٹی ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں میں نے اس کمیٹی کو لکھا بھی لیکن اسکے باوجود انھوں نے مجھے نہیں بلایا میرا آج بھی چیلنج ہے اس نام نہاد کمیٹی کو کہ اگر یہ واقعی سچ جاننا چاہتے ہیں تو مجھے بھی بلا لیں اور این سی اے کو بھی اور لائیو چلا لیں ٹی وی پہ۔


سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا تھا کہ ایک دن حسن نواز کو لندن میں 10 ارب روپے کے پارک ہائیڈ ون کی خرید اور ملک ریاض کو زبردستی فروخت سمیت دنیا میں پھیلے اثاثوں کا حساب دینا ہوگا،کامران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے ساتھ سول اسیٹلمنٹ کو کلین چٹ دی اورعمران خان کو شریفوں کیخلاف دھماکا خیز ثبوت تھمائے۔
 
Sponsored Link