
گیلپ پاکستان کا نیا سروے سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں چل رہا ہے۔
گیلپ کے اس سروے کے مطابق 80 فیصد لوگوں کا خیال ہے ملک غلط سمت جا رہا ہے جبکہ 16فیصد سمجھتے ہیں کہ ملک ٹھیک سمت جارہا ہے۔ 2فیصد نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1676207325005365248
گیلپ کے مطابق یہ سروے مرد اور خواتین سے کیا گیا جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

سروے کے مطابق 82% پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1675839559425486849
خیال رہے کہ یہ سروے ایسے حالات میں کیا گیا ہے جب 9 مئی کا واقعہ ہوچکا تھا، تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنیکی کوشش ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کا راج ہے، معاشی حالات بدتر ہیں۔کاروبار ٹھپ پڑے ہیں، میڈیا پر آزادی اظہار پر پابندی ہے اور ایک بڑی سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gallluphh.jpg