
نوابشاہ میں گیارہ بچوں کی والدہ نے 9 بچوں کےوالد سے پسند کی شادی کرلی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ کے نواحی علاقے جھول میں ایک جوڑے نے پسند کی شادی کے بعد پولیس سے تحفظ کیلئے اپیل کی ہے،45 سالہ چیتن نے 43 سالہ رانی بھیل نے کورٹ میرج کی ہے، رانی بھیل کے پہلے سے11 بچے ہیں جبکہ چیتن کے پہلے شادی میں 9 بچے ہیں۔
شادی کے بعد میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےچیتن کا کہنا تھا کہ میں نے رانی کو اغوا نہیں کیا نا ہی زبردستی اٹھایا ہے،بلکہ ہم نے کورٹ میں شادی کی ہے، ہمیں اس کے بھائی اور سسرال والے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
رانی بھیل نے کہا کہ میرے سابقہ شوہر اور بیٹوں نے مل کر مجھ پر بہت تشدد کیا اور مجھے گھر سے نکال دیا، مجھے میرے ماں باپ کے گھر بھجوادیا گیا، میرے ماں باپ نے بھی کہا کہ جہاں جانا ہے چلی جاؤ، جس کے بعد میں نے چیتن سے شادی کرلی۔