گھڑیاں پیچھے نہیں ہوں گی- تبدیلی آگئی
عمران خان نے آج قوم کو جہاں لا کھڑا کیا قوم کئی دھائیوں سے اس موقع کی راہ دیکھ رہی تھی۔ آج انہیں عمران خان کی زبردست قیادت میں ایک سچا حکمران ملا۔ وہ شخص جس نے ھمیشہ حق کی اور سچ کی بات کی۔ عوام کو بھی اسی بات کی بار بار تلقین کرتے رہے۔ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کا سبق دیا اور کہا کہ پاکستان میں مزدور اور محنت مشقت کرنے والا اب وی آئی پی ہوگا۔ یہ اللہ کا کرم ہے پاکستانی قوم کا ایک ایسا شخص ہم میں موجود ہے۔
اب گھڑیاں پیچھے نہیں ہوں گی۔ تبدیلی آچکی۔ یہ قوم اب کسی وی آئی پی کے لئے ٹریفک جام نہیں کرنے دے گی۔ اب وی آئی پی عام پاکستانی بنے گا اور عام پاکستانی وی آئی پی۔
جمے رہو ڈٹے رہو-تم ہی حق پر ہو۔ ناکام چور سیاستدان اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہیں بھاگنے نہیں دینا۔ انکے ساتھ پورا پورا عوامی انصاف ہوگا۔
کراچی کے زبردست جلسے نے بتادیا کہ پورا پاکستان اسلام آباد کے دھرنے کے ساتھ ہے۔ اسے دس بیس ہزار کا دھرنا نہیں بلکہ ملینز کا دھرنا سمجھو۔
پاکستان زندہ باد