اجمل جامی کو تنقید کا نشانہ بناتے وہئے خالد بٹ نے کہا کہ جمل جامی ایک بہت سطحی قسم کا آدمی ہے ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ کون سا جرنلزم والا کام کر رہا ہے؟ یہ لوگ یوٹیوب پر منجن بیچ کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1877694477294326035
حبیب کرم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حبیب اکرم اور طارق متین جیسے لوگ عوام کو ورغلا رہے ہیں، یہ لوگ جناب جناب بول کر دانشوری کا منجن بیچتے ہیں۔ ان کو ایکسپوز کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1877696206014456218
خالد بٹ کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکریہ آپ نے یاد رکھا۔ نو جنوری فقیر کا جنم دن تھا، از راہ تفنن تاریخ لکھی اور بعد میں یاد دلایا۔
اجمل جامی نے مزید کہا کہ اندھی نفرت اور بھانڈ پن زیادہ نمایاں ہو جائے تو آپ ایسے بھلے لوگ بھی سستے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وی نیوز کو اعلی صحافتی اقدار کا پاس رکھنے پر اکیس توپوں کی سلامی!
https://twitter.com/x/status/1877704573399298203
حبیب اکرم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ اور خالد آپ دونوں میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ یہ فقیر آپ کی گفتگو کا موضوع ہے تو کچھ زیادہ مزیدار فقروں کی توقع ہے۔ سلامت رہیے اور خوش رہیے۔
https://twitter.com/x/status/1878306592375931070