گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

12guddupwerplantfire.jpg

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گڈو پاور پلانٹ میں آگ لگنے کے باعث قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آالات ہی موجود نہیں تھے جبکہ عیدالاضحیٰ کی وجہ سے آتشزدگی کے وقت عملہ چھٹی پر تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا ہے جس سے 747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے اور قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ گڈو پاور پلانٹ سے بجلی بحال کرنے میں کئی ماہ درکار ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1547241160065826817
چیف انجینئر گڈو پاور پلانٹ کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سینئر انجینئر گڈو پاور پلانٹ کے مطابق طوفانی بارش کے باعث جنریٹرز میں پانی چلا گیا تھا، یہ اتفاقی حادثہ تھا یا وجہ کچھ اور تھی اس بارے چھان بین کی جا رہی ہے۔

سینئر انجینئر گڈو پاور پلانٹ کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ کی مکمل بحالی میں ایک ماہ لگ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا رپورٹ کیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی ذمہ داران کا تعین کریں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ جلد از جلد گڈو پاور پلانٹ کا مکمل فعال کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 9 جنوری کو گدو پاور سٹیشن پر پاور ٹرپ اور بریک ڈاؤن ہونے سے ملک بھر میں بجلی متاثرہوئی تھی، یہ ملک کا طویل ترین بریک ڈاؤن تھا جو تقریباً گیارہ گھنٹے تک جاری رہا تھا اور ملک کے بیشتر شہروں میں بریک ڈاؤن کے باعث کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔

بعد ازاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے حوالے سے تحقیقات کیں، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گڈو پاور سٹیشن میں یہ مسئلہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا، جس کے باعث مکمل بلیک آؤٹ ہوا۔
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
This is first incident of present ongoing term of Goon Leak and in total its 324th incident of fire in their total terms so far.
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
نیلم جہلم پراجیکٹ 12 سال میں 50000 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا اور تین سال بعد بند ہوگیا کیونکہ اس وقت سارے میڈیا اور پارٹیوں کا فوکس عمران خان ہے اسکو اپنے جیسا گندہ ثابت کرنا ہے ورنہ اگر عوامی پیسے کی فکر ہوتی تو 5 کروڑ کی گھڑیوں کی بجائے 50000 کروڑ کے پراجکٹ کی بات ہورہی ہوتی
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
نون لیگ نے تربیلا 4 کا
premature
افتتاح کیا، جب ڈیم میں پانی کی سطح کم تھی مقصد سیاسی فائدہ تھا الیکشن 2018 سے پہلے نتیجہ: ٹربائن میں مٹی/گارے کی وجہ سے خرابی ہوئی اور قومی خزانے کو مجموعی طور پر 25 ارب کا نقصان ہوا، مرمت اور اسکے نتیجے میں تاخیر سے اپریشن شروع ہونے پر.
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
اب نیلم جہلم منصوبہ جو نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے 10 سال لگا کر مکمل لیا اور انتہائی بلند لاگت میں اس کی سرنگ میں شگاف پڑ گیا ہے اور سارا منصوبہ بند پڑا ہے، اس پیک hydel سیزن میں لیکن چونکہ یہ حکومت انکل نیوٹرل، میڈیا اور این جی او مافیا کی مشترکہ پیشکش ہے لہذا ٹھنڈ پروگرام
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے تو شہباز شریف کا ریکارڈ جلتا تھا کیا اب باجوے اور پنجابی جرنیلوں کا ریکارڈ جلنا شروع ہونے کا موسم ہے ؟
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

سولر سے بجلی پیدا کرو ، شہباز ، حمزہ اور عباس شریف کا انتباہ !​


ہو نہ ہو بجلی منصوبوں کو آگ ایک منصوبے کے تحت لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے نیشنل گرڈ سے کئی ہزار میگا واٹ بجلی نکل جائے گی . یہ حکومتی غنڈے بولیں گے کہ ان گرڈزکی ریپئر پر کئی سو ارب روپے درکار ہونگے اور وقت بھی بہت زیادہ لگے گا
اور یہاں پاکستان کے بڑے مفرور چور سلمان شہباز کو اپنے سولر بیچنے کے لیے اربوں ڈالرز کے ٹھیکے دے دیے جائیں گے اور کانٹریکٹ کی شرائط کچھ ایسی رکھی جائیں گی

کانٹریکٹ کو ایل این جی منصوبے کی طرح ہمیشہ خفیہ رکھا جائے گا
ریٹ، مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ دیا جائے گا
کانٹریکٹ اگلے ٣٠ سال تک ختم نہیں کیا جا سکے گا
ادائیگی پاکستان سے باہر ڈالرز میں کی جائے گی
منصوبے کی آدھی قیمت ایڈوانس میں ادا کی جائے گی
منصوبہ کسی بھی پاکستانی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا

جرنیلوں اور ججوں کو انکا حصہ غیر ملکی بینکوں میں پہنچا دیا جائے گا اور بقول ڈاکٹر معید پیرزادہ... چوتیا پاکستانی عوام بک بک قسم کی قوالی کے ساتھ بانسری بجاتی رہے گی

الله الله خیر سلا
 

Back
Top