گُل خان کی گُل افشانیاں ۔۔..Gul Khan..

jani1

Chief Minister (5k+ posts)


گُل خان کی گُل افشانیاں ۔۔

اخخخخ تُو۔۔ سُن کر میں سمجھ گیا کہ گُل خان آگیا ہے۔۔یہ نسوار تھوکنے کا مخصُوص انداز گویا اُس کی اپنی آمد کی پیشگی اطلاع ہوتی تھی۔۔ وہ ہمارے پڑوس کے گاوں میں رہتا تھا اور آج بڑے عرصے بعد ہمارے گاوں آیا تھا۔۔اس سے قبل کہ وہ اپنی بھاری اور ہیبت ناک آواز میں مُجھے پُکارتا میں نے جلدی سے ڈیرے کا دروازہ کھولا۔۔ اور اسے اندر آنے کا کہا۔۔

اسلام علیکم۔۔یرا بڑا دن باد ت٘مارا شکل دیکا۔۔ کدر تا تم۔۔ وہ مُجھ سے گلے ملنے کے بعد بے تکلُفانا انداز میں بولا ۔۔
وعلیکم اسلام۔۔ پخیر راغلے۔۔۔ او یارا میں تو یہیں تھا تُم غائب تھے۔۔اپنی سُناو۔۔میں نے بھی اُسی انداز میں جواب دیا۔۔
گُل خان ہمارے گاوں کے اسکول سے ساتویں تک پڑھا تھا۔۔اس لیئے میرا کلاس فیلو بھی رہا تھا اور گاوں کے اکثر لوگوں سے جان پہچان بھی تھی ۔۔
دُعا سلام کے بعد اُس نے ایک چار پائی پر براجمان ہوتے ہوئے دو عدد تکیوں پر قبضہ کیا۔۔ اور میں دوسری چار پائی پر ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔

وہ شاویز لالا نئیں یے۔۔ہم اُس کے سات گیا تا۔۔گنج پُور۔۔وہ راہداری کا واسطے۔۔تم کو تو پتہ اے نا وہ وڈا او نکہ چُودری کا۔۔جب تک اپنا خُوراک نئیں کاتا اے ۔۔ لین پہ نئیں آتا اے۔۔ گُل خان بولا۔۔
او یرا کیسی خُوراک۔۔ میں نے حیرت سے پُوچھا۔۔
کخخخخخ۔۔ تم بی بڑا سادا اے۔۔ ہمارا مطلب اے جُوتا و لات اور کیا۔۔
اُس نے بھرپُور قہقہہ لگا کر خُوراک کی تشریح کی تو میں بھی اپنی ہنسی نہ روک پایا۔۔

ارے ہاں یاد آیا۔۔ راہ داری وغیرہ کی کوئی کہانی چل تو رہی تھی۔۔ جو راہداری کی پلیٹ وہ اکیلے ہڑپنا چاہتے تھے۔۔ تمہارے اور شاویز لالا کی کوششوں سے کم از کم کُچھ تو اُن سے بچ جائے گا اُس پلیٹ میں۔۔
ہاں نا۔۔ خُوراک کا بات سے وہ وڈا چُودری یاد آیا۔۔ کیا کاتا اے۔۔اور ڈکار بھی نئیں مارتا اے۔۔ صرف ہوا مارتا اے وہ بی بڑا گندا والا۔۔اور وہ چوٹا والا۔۔۔کخخخخ۔۔ اُس کو تو بس ایک ہات مارا اور وہ زمین پر۔۔
نہیں یار۔۔ہاتھ مارا مطلب واقعی میں ایسا کوئی سین ہوا تھا۔۔

گُل خان نے جب اپنی اور چوہدریوں کی سنسنی خیز داستان شُروع کی تو میری بھی دلچسپی بڑھ گئی۔۔
ہاں نا۔۔ وہ چوٹا والا تو اچانک آیا اور ہم کو گالی دیا جس سے ہمارا دماغ جو پہلا سے گُوما تا اور گوم گیا اور ٫ ہم نے ایک ہات مار کے اُس کو بھی گوُما دیا۔۔

ہہہہہہی۔۔۔۔یرا تم بھی عجیب آدمی ہو۔۔۔اُس کے ہاتھوں چوہدریوں کی دُھلائی کی کہانی کو انجوائے کرنے کے بعد ہم نے مرغ اور چائے و پراٹوں سے ناشتہ کیا۔۔ بلکہ برنچ کیا۔۔
آہ ۔۔مزا آگایا۔۔ ویسے یارا تم نے اچا نئیں کیا ۔۔ گُل خان مُرغ کی آخری بوٹی سے انصاف کرنے کے بعد ٹشو پیپر سے ہاتھ اور مُنہ صاف کرتے ہوئے بولا۔۔

کیا ہوا۔۔مزہ نہیں آیا کیا۔۔سوری اگر کوئی کمی بیشی ہوئی ہو تو۔۔ نئیں یارا کمی کیسا۔۔ بس ام کو اچا نئیں لگا کہ تم یہ چائے وائے پلا کے اب توڑا دیر میں کانا بی کلائے گا ۔۔ دیکو نا کانے کا وقت کریب ای اے۔۔
میری بات ابھی مُکمل نہیں ہو پائی تھی کہ اُس کی طرف سے کلیریفیکیشن آگئی۔۔ جو پانامہ کیس میں مُنصفین کی کلیریفیکیشنز سے ملتی جُلتی تھی۔۔

اوہ سمجھ گیا۔۔۔اچھا ایسا کرتے ہیں کہ ابھی تھوڑا باہر گُھوم آتے ہیں تاکہ کُچھ جگہ تو بنے اس پیٹ نا مُراد میں۔۔میں نے اُٹھتے ہوئے کہا تو گُل خان نے میری طرف یوں دیکھا جیسے میں کوئی عجوبہ ہوں۔۔۔اور بادل نخواستہ وہ میرے ساتھ ڈیرے سے باہر بازار کی طرف بڑھنے لگا۔۔

سلام گُل خانا کیسے ہو۔۔ اور تمہاری بلو کیسی ہے ۔۔
بازار کی طرف بڑھتے ہوئے ہمیں آزاد صاحب ملے ۔۔اور بجائے ہم دونوں پر سلام کرنے کے گُل خان کو سلام کیا۔۔سلام اُسے کیا تھا تو جواب بھی وہ ہی دیتا مگر۔۔۔ گُل خان نے زبان سے جواب کے بجائے ہاتھ کا استعمال کیا جو کہ گُھونسے کی شکل میں تھا اور مسٹر آزاد کے سامنے والے دو بیچھ کے دانتوں کو ہٹا کر روشن دان نصب کرنے میں ہتھوڑا ثابت ہوا تھا۔۔۔

آہ آہ ۔۔مار دیا ۔۔ظالم کے بچے۔۔ مسٹر آزاد درد سے کراہتے ہوئے چیخا۔۔
ارے کیا ہوا۔۔کیوں مارا بے چارے کو۔۔انسان بنو یار۔۔ میں نے مسٹر آزاد کو سہارا دیتے ہوئے گُل خان کو ڈانٹا۔۔مگر گُل خان اب بھی غُصے سے لال پیلا ہورہا تھا۔۔
اس خبیس کا ہم زبان نکال دیگا۔۔اگر پر کبی اس کا مُو سے بلو کا نام سُنا تو۔۔
گُل خان کا ری ایکشن فطری تھا۔۔ وہ بلو کو اپنی عزت سمجھنے لگا تھا یہ سوچھے بغیر کے ان کا ملن نا مُمکن تھا کم از کم اس ظالم سماج میں ۔۔

کیوں مارا مُجھے میرا مُنہ ہے میں جو بولوں۔۔۔آخر آزادی اظہار رائے بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔۔ مسٹر آزاد گھونسا کھانے کے بعد بھی یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ اگلے کی دھوتی یا شلوار اُتار کر اُس کے سر پر باندھ دو اور وہ ہنستا مُسکُراتا شاباشی دیگا۔۔

مگر میں گُل خان کو ایک طرف کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔۔کیونکہ مُجھے ڈر تھا کہ اس بار مسٹر آزاد کے کُچھ بولنے سے مزید دانت نہیں شاید پُورا جبڑا ہی ٹوٹ جائے۔۔
ہم تھوڑی دیر باہر گُھوم کر واپس ڈیرے کی طرف جانے لگے توراستے میں نان بائی سے آٹھ دس روٹیاں و اپنے پسندیدہ کبابی سے کباب و غیرہ بھی اُٹھا ئے۔۔ کیونکہ باہر گھومنے پھرنے اور گُل خان کی مسٹر آزاد کے ساتھ ایڈونچر نے میری بھُوک بھی جگا دی تھی۔۔

گُل خان کے گنج پُور جانے کا قصہ مندرجہ ذیل لنک میں۔۔۔۔
Rahdari aur Gul Khan.۔راہداری اور گُل خان۔.CAPTIONISTAN(18)


 
Last edited:

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
*آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسری کی دھوتی اتار کر اس کے سر پر باندھ دو اور وہ شاباشی دے*
آزادی کی حدود کی مثال کے ساتھ ذبردست تشریح
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
*آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسری کی دھوتی اتار کر اس کے سر پر باندھ دو اور وہ شاباشی دے*
آزادی کی حدود کی مثال کے ساتھ ذبردست تشریح

اپنے گھر کے مقدس معاملات کو گلی محلے کی زینت بھی بنائیں تو آزادی اظہار کا دعوا کرنے کا مزہ آئے.آزادی اظہار اپنے ملک دین اور اداروں پر کیچڑ ملنے کا کام ہے ان کے نزدیک.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
*آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسری کی دھوتی اتار کر اس کے سر پر باندھ دو اور وہ شاباشی دے*
آزادی کی حدود کی مثال کے ساتھ ذبردست تشریح


کُچھ لوگ جنہیں اپنے گھر میں کوئی مُنہ نہیں لگاتا۔۔۔باہر آکر لوگوں پر اپنے خیالات تھوپتے ہیں۔۔۔۔
ان کا علاج بس گُل خان کے پاس ہے۔۔۔
:lol:۔۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
حسب معمول زبردست تحریر.
سیاسی چھترول نامہ

٫
آج کافی عرصے بعد اُسی پُرانے چھترولی انداز میں لکھنے کی کوشش کی۔۔۔

جس سے کھبی لکھنے کی شُروعات کی تھی۔۔۔۔

پسندیدگی کا شُکریہ۔۔۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کُچھ لوگ جنہیں اپنے گھر میں کوئی مُنہ نہیں لگاتا۔۔۔باہر آکر لوگوں پر اپنے خیالات تھوپتے ہیں۔۔۔۔
ان کا علاج بس گُل خان کے پاس ہے۔۔۔
:lol:۔۔
گل خان کو لندن کا ویزہ لگوا کر تیار رکھیں.میاں صاحب کے دل کا اگلا آپریشن انہی سے کروائیں گے.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

٫
آج کافی عرصے بعد اُسی پُرانے چھترولی انداز میں لکھنے کی کوشش کی۔۔۔

جس سے کھبی لکھنے کی شُروعات کی تھی۔۔۔۔

پسندیدگی کا شُکریہ۔۔۔

زبردست ہے.آپ کی پہچان ہے یہ انداز اور قارئین کو پسند بھی .
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
گل خان کو لندن کا ویزہ لگوا کر تیار رکھیں.میاں صاحب کے دل کا اگلا آپریشن انہی سے کروائیں گے.

:lol:[hilar][hilar]:lol:[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
گل خان کو لندن کا ویزہ لگوا کر تیار رکھیں.میاں صاحب کے دل کا اگلا آپریشن انہی سے کروائیں گے.



Maizbaan kay dil meh ghayal aya kay khanay kay baad dessert hona chaey.....

Maizbaan: Gul Khan app dessert meh kia passand farmain gay?

Gul Khan: Oonth (camel)....
 
Last edited:

Back
Top