گورنر ہاؤس سندھ کی گھنٹی بجائیں،مسئلہ حل کروائیں:کامران ٹیسوری

gvr-house-sinfh-bell.jpg


گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں وہ گورنر ہاؤس میں گھنٹی لگوا رہے ہیں، شہری اسے دبا کر اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں، اختیار نہیں تو کیا ہوا نیت اور ارادہ تو ہے۔

گورنر سندھ نے تئیس ویں سحری دہلی کالونی میں کی،میڈیا سے گفتگو میں کہا آج ایک صاحب نے کہا گورنر ہاوس ایلیٹ کلاس کے لیے ہوتا ہے، آپ نے پکوڑے تلنا شروع کردیے ہیں، میرے لیے ایلیٹ کلاس عوام ہے،کل میں خود شہید فائر فائٹرز کے گھر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا چار دن سے حافظ نعیم الرحمان سے نوک جوک چل رہی تھی، میری آج حافظ نعیم الرحمان سے فون پر بات ہوئی اور کل ان سے ملاقات کروں گا،ان سے مردم شماری کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔


کامران ٹیسوری نے کہا ہم نے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے، اس ایپلی کیشن میں جو عوام کا مسئلہ ہوگا فوری اس پر عمل کیا جائے گا جب کہ گورنر ہاؤس پر گھنٹی لگا رہا ہوں، عوام کا کوئی کام ہو اس بیل کو بجائیں، گورنر ہاؤس کا اسٹاف آئیگا اور ان سے ان کا مسئلہ پوچھے گا، میں بھی گورنر ہاؤس میں ہر وقت موجود رہوں گا اور عملہ بھی موجود ہوگا جو فوری طور پر مسئلے کو دیکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا بل لائیں کہ عوام کو این آر او دیا جائے، لوگوں کو ایک ایک ملین کا قرضہ دیا جائے، ایسے بل لائیں جو عوام کے لیے فائدہ مند ہوں، لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائے کام کریں، جھنڈے لگانے میں کروڑوں روپے لگادیتے ہیں لیکن اپنے ملازم کو 20 ہزار روپے نہیں دیے جاتے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کسی نے اک موٹر سائیکل چور کو گورنر بنا دیا اب اسے اور تو کچھ آتا نہیں تھا اس نے کہا لوگون کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی تماشہ کرتے رہو بھیا دیکھو دیکھو میں کیا بن گیا
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

اس جیسے کارٹونوں کو اس فورم پرکھوتا خور آ کر ڈیفینڈ بھی کرتے ہیں۔ سوچو ان چولوں کی اوقات کیا ہو گی