گورنر ہاؤس سندھ میں یوم آزادی کی تقریب میں نوجوانوں کی خواتین سے بدتمیزی

13governoosndndsindh.png

گورنر ہاؤس سندھ میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی، تقریب کے دوران منچلوں نے خواتین سے بدتمیزی کی، فیملیز شدید پریشانی کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں گورنر ہاؤس میں عوام کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی تاہم تقریب اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی جب میوزیکل کانسرٹ کےد وران عوام کی بڑی تعداد نے اسٹیج پر چڑھنے کیلئے خاردار تاریں پھلانگنے کی کوشش کی، کچھ لوگ اس کوشش میں کامیاب ہوکر اسٹیج پر چڑھ گئے جس کے بعد تقریب کی انتطامیہ نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1823778080822866204
لاٹھی چارج کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کچھ افراد زخمی ہوئے، اس دوران کچھ لوگوں نے چھتیں اور دیواریں پھلانگنے کی کوشش کی، گورنر ہاؤس کے اندر اور باہر شدید رش کے باعث کچھ عورتوں اور بچوں کے اپنی فیملیز سے بچھڑنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

https://twitter.com/x/status/1823791974622879842
تقریب کےدوران منچلوں نے خواتین سے بدتمیزی بھی کی جس کی وجہ سے خواتین اور فیملیز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
They are using barbed wire to prevent people from climbing to the stage.What a shitty country.Animals behave much better than these uncouth low lives.