گورنرکامحاسبہ سینہ چیر دینے والا واقعہ

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
*گورنرکامحاسبہ سینہ چیر دینے والا واقعہ*


حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک علاقے کے گورنر تھے اس وقت امیر المومنین شہر کی جامع مسجد میں جاتے اور عام لوگوں سے گورنر کی بابت پوچھتے تھےکہ لوگوں تمھیں گورنر سے کوئ شکایت تو نہیں؟
جب حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت سعید بن عامر کی بابت لوگوں سے پوچھا کہ گورنر سے کوئ شکایت تو نہیں تو لوگوں نے جواب دیا چار شکایتیں ہیں
تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے گورنر کو بلایا اور فرمایا چار شکایتیں ہیں لوگوں کو آپ سے؟
(1 ) پہلی یہ کہ آپ لوگوں سے فجر کے وقت نہیں ملتے اشراق کے وقت ملتے ھیں
حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میری بیوی جس نے تیس سال میری خدمت کی اب بیماری کی وجہ سےوہ معزور ھو گئی ہے میں صبح نماز پڑھ کر اپنی بیوی کو ناشتہ بنا کر دیتا ہوں اسکے کپڑے دھوتا ہوں اسکو صاف کرتا ہوں اسلیے دیر ہو جاتی ہے لوگوں سے ملنے میں
ابھی جب لوگوں نے پہلی شکایت کا جواب سنا تو انکے رونگٹے کھڑے ھوگئے
(2) دوسری شکایت یہ ھے کہ آپ ہفتے میں ایک دن ملتے نہیں لوگوں سے؟
سعید بن عامر بولے میں اسکا جواب ہرگز نہ دیتا اگر پوچھنے والے آپ نہ ھوتے بہرحال بتا دیتا ھوں میں گورنر ضرور ھوں لیکن بہت غریب ھوں
میرے پاس یہی ایک جوڑا کپڑا ہے جسے میں ہفتے میں ایک دن دھوتا ہوں پھر سوکھنے تک میں اپنی بیوی کے کپڑے پہنتا ہوں اسلیے لوگوں کے سامنے نہیں آتا
اس دن یہ سن کر عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ رونے لگے اور سعید بن عامر کے بھی آنسو جاری ھوگۓ
(3) تیسری شکایت یہ کہ آپ رات کو ملتے نہیں؟
سعید بن عامر رضی اللہ عنہ بولےسارا دن مخلوق کی خدمت کرتا ھوں میری داڑھی سفید ہو چکی ھے مطلب کہ کسی وقت بھی مالک کا بلاوا آسکتا ہے اسلئے پوری رات اس رب زوالجلال کی عبادت کرتا ہوں کہ کہیں حشرکےدن کو رسوا نہ ھو جاؤں
( 4 )چھوتھی شکایت ان لوگوں کی یہ ہے کہ آپ بے ہوش کیوں ہو جاتے ہیں
سعید بن عامر رضی اللہ عنہ بولے میں چالیس سال کی عمر میں مسلمان ھوا ان چالیس سالوں کے گناہ یاد کر کے روتا ہوں کہ کیا پتا میرا مالک مجھے بخشے گا بھی یا نہیں
بس خشیت الہی سے میں بے ہوش ہو جاتا ہوں
اے عمر رضی اللہ عنہ ان شکایتوں کے نتیجے میں جو میری سزا بنتی ہے مجھےدے دو....
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ اٹھ گئے اور رب سے التجا کی کہ یا اللہ اس طرح کے کچھ اور گورنر مجھے عطا فرما مجھے ان پر فخر ہے.........



37101396_1877959948929355_6444554193779818496_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

بہت اچھا ہے
لیکن اقبال نے کہا ہے نا


تھے تو وہ تمہارے ہی آبا مگر تم کیا ہو
ہاتھہ پہ ہاتھہ دھرے منتظر فردا ہو


ہمارا آج کا کوئی بندہ دکھائیں جو تھوڑا سا بھی اچھا ہو
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
واقعہ گھڑا ہوا لگتا ہے کیونکہ انسان کے اپنے ذاتی افعال کرنے کے اوقات مقرر ہیں جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا ہے
لیکن اقبال نے کہا ہے نا


تھے تو وہ تمہارے ہی آبا مگر تم کیا ہو
ہاتھہ پہ ہاتھہ دھرے منتظر فردا ہو


ہمارا آج کا کوئی بندہ دکھائیں جو تھوڑا سا بھی اچھا ہو
چلیں آج آپ نے مان لیا کہ آپ کا لیڈر خان ذرا سا بھی اچھا نہیں ہے - آپ کی بات درست ہے آج اس ملک میں لیڈرشپ کا بہت بڑا بحران ہے بہت سے لوگوں نے 2011 میں عمران خان میں اپنا آئیڈیل لیڈر دیکھا تھا مگر بحد کے وقت نے ثابت کیا کہ وہ ایک سراب تھا اور اصل لیڈر کی تلاش آج بھی ایک خواب ہے -
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
چلیں آج آپ نے مان لیا کہ آپ کا لیڈر خان ذرا سا بھی اچھا نہیں ہے - آپ کی بات درست ہے آج اس ملک میں لیڈرشپ کا بہت بڑا بحران ہے بہت سے لوگوں نے 2011 میں عمران خان میں اپنا آئیڈیل لیڈر دیکھا تھا مگر بحد کے وقت نے ثابت کیا کہ وہ ایک سراب تھا اور اصل لیڈر کی تلاش آج بھی ایک خواب ہے -
نواز ہے نا یار ..زبردست لیڈر ہے
کیا کمی ہے اس میں ؟؟
عمران کو گولی مارو
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
جب نواز اور بینظر / زرداری میں سے کسی ایک کی چویس تھی تو نواز بہتر تھا - زرداری نے جب 2008 سے 2013 تک بدترین کرپشن کی تو ایک خلا پیدا ہوا جسے عمران خان نے پر کیا - اگر بینظر نہ مرتی تو خان کو کوئی نہ پوچھتا جس طرح پہلے بیس سال اسے کسی نے نہیں پوچھا - تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی جگہ لی نون کی نہیں - اب تحریک انصاف کو ثابت کرنا ہے کہ وہ نون سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے تو وہ دوسری پارٹی کے طور پر زندہ رہے گی نون کی گنجائش ابھی رہے گی کیونکے ایسے جمہوری نظام میں دو پارٹی سسٹم رہتا ہے - نون اس وقت ختم ہو گی جب کوئی اور دو پارٹیاں اس سے بہتر آ گییں -
 

free_man

MPA (400+ posts)
گورنر تو حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ اور پرائم منسٹر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ چاہیے مگر اپنا دامن تو تار تار ہے
یہاں دین بکتا ہے. یہاں قلم بکتا ہے. یہاں قرآن اور ایمان بکتا ہے. یہاں ووٹ اور پاکستان بکتا ہے
یہاں جج، جرنیل اور جہان بکتا ہے
یہاں غریب، امیر اور مسلمان بکتا ہے
یہاں نوکر، افسر اور دکاندار بکتا ہے


اللہ ہمارے حال پر رحم کرے
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
تاریخ نہی بھولتی باقی رہی بھائیوں کے اعتراضات تو کل کی قسط غور سے دیکھ لیں انشاء اللہ اس میں عقل والوں کیلیے نشانیاں ہیں
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
خلافت راشدہ ،ریاست مدینہ کی ایک ایک مثالی ریاست تھی ، کہاں وہ لوگ اور کہاں آج بد عنوانی کی ماری ساری سیاسی جماعتیں ،بھانت بھانت کی بولیاں ، بھانت بھانت کے دعوے ، چور بھی کہے ،حکومت میرا حق

وہ زمانے میں معزز تھے، مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر

وضع میں نصاری ،تمدن میں ہنود

یہ مسلماں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
چلیں آج آپ نے مان لیا کہ آپ کا لیڈر خان ذرا سا بھی اچھا نہیں ہے - آپ کی بات درست ہے آج اس ملک میں لیڈرشپ کا بہت بڑا بحران ہے بہت سے لوگوں نے 2011 میں عمران خان میں اپنا آئیڈیل لیڈر دیکھا تھا مگر بحد کے وقت نے ثابت کیا کہ وہ ایک سراب تھا اور اصل لیڈر کی تلاش آج بھی ایک خواب ہے -


عمران سے ابھی بھی نہ امیدی نہیں ہے الطاف کے خوف کے بت کو عمران نے توڑا نواز کی فرعونیت کو عمران نے خاک میں ملایا ۔ اور یہ اعزاز اللہ سبحانہ و تعالی ایسے ہی کسی کو نہیں دیتا اس کیلئے نیتوں کی سچائی درکار ہوتی ہے
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا ہے
لیکن اقبال نے کہا ہے نا


تھے تو وہ تمہارے ہی آبا مگر تم کیا ہو
ہاتھہ پہ ہاتھہ دھرے منتظر فردا ہو


ہمارا آج کا کوئی بندہ دکھائیں جو تھوڑا سا بھی اچھا ہو


تھوڑا سا کریڈٹ عمران کو دے دیں :)
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
عمران سے ابھی بھی نہ امیدی نہیں ہے الطاف کے خوف کے بت کو عمران نے توڑا نواز کی فرعونیت کو عمران نے خاک میں ملایا ۔ اور یہ اعزاز اللہ سبحانہ و تعالی ایسے ہی کسی کو نہیں دیتا اس کیلئے نیتوں کی سچائی درکار ہوتی ہے
تھوڑا سا کریڈٹ عمران کو دے دیں :)

عمران خان کو کریڈٹ ضرور دیں ، لیکن یاد رکھیں ،تحریک انصاف ، پی پی پی اور نون لیگ خود نائن زیرو جاتی رہی ہیں
،جب کہ جماعت اسلامی کے چار سو کارکنان قاتل مومنٹ نے قتل کئے لیکن تیس سال ڈٹی رہی اور ان کے آگے جھکی نہیں ،آج جماعت موجود ہے ،قاتل موومنٹ نہیں ہے بلکہ اس کے ٹکڑے ہیں