fahid_asif
Senator (1k+ posts)
شٹرنگ اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے ،پلرز ماہرین کی نگرانی کے بغیر لگائے جارہے ہیں،ذمہ دار این ایل سی ہے فلائی اوور کی تعمیر بھی نقشہ کے خلاف ہے ،چیف جسٹس نوٹس لیں،ایس اے حمید و دیگر کا مشترکہ بیان
نیسپاک نے گوجرانوالہ فلائی اوور کے مبینہ ناقص اور غیر معیاری تعمیراتی کام کی قلعی کھول دی اور قرار دیا کہ منصوبہ نقشہ کے خلاف اور ناقص ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے ۔چیف جسٹس عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے کڑے احتساب کیلئے ازخود فوری نوٹس لیں ۔ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ سٹیزن ویلفیئر فورم کے کنوینئر ایس اے حمید، چیئر مین شریعت کونسل مولانا زاہد الراشدی ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار گل نواز گورائیہ،سابق صدور پی ایم اے ڈاکٹر میاں زاہد محمود،ڈاکٹر سجاد محمود دھاریوال،سابق صدور گوجرانوالہ چیمبر شوکت جاوید ،ضیاء اﷲ عرفافی،شیخ محمد اسلم ،ناظم جمیعت اہلحدیث مشتاق چیمہ،نائب صدر حاجی ارشد جمال ،سیکرٹری کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ محمد نعیم ،سابق ڈپٹی میئرز میاں محمد عارف اور شیخ محمد سلیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ فلائی اوور کی غیر معیاری، ناقص اور خطرناک تعمیر کے بارے میں این ایل سی اور الحبیب کمپنی کے ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے . نیسپاک کے مطابق اب تک لگائے گئے پلرز ماہرین کی نگرانی کے بغیر لگائے گئے ہیں اور ان میں استعمال کیا گیا مٹیر یل ناقص اور طریقہ خطرناک ہے ۔ شٹرنگ بھی اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے جس سے پلرز کی مضبوطی بھی متاثر ہوئی ہے وہاں پر تعمیر کیا گیا تمام کام مسترد شدہ ہے اس لئے اگر وہاں کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ دار این ایل سی ہوگی۔