گوجرانوالہ:بااثر افرادنے 3 سالہ بیمار بچی کو زمین پر پٹخ دیا، بچی جاں بحق

basi1h1i1h2131.jpg


پنجاب کے شہر گوجوانوالہ میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 سالہ بیمار بچی کو زمین پر پٹخ دیا، بچی اسپتال منتقل ہوتے ہی دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والاوڑائچ میں چوری کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم اور مدعی مقدمہ کے درمیان لڑائی کے دوران پیش آیا۔

چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم رضوان اپنی بیمار 3 سالہ بیٹی کو لے کر اسپتال جارہا تھا کہ راستے میں مدعی مقدمہ رضوان سے مڈبھیڑ ہوگئی ، جھگڑے کے دوران کم سن بچی کی حالت غیر ہوگئی اوربچی اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ جھگڑے کے دوران رضوان نے میری بچی کو پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

قلعہ دیدار سنگھ کے ڈی ایس پی کے مطابق بچی پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے نا ہی بچی کو زمین پر پٹخنے کے شواہد ملے ہیں۔
 

Back
Top