گوجرانوالہ:ایک ہی خاندان کے 4 نوجوانوں کی لاشیں کار سے برآمد

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
rescu112h1.jpg


گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جو ایک ہی خاندان سے بتائی جاتی ہیں دو سگے بھائی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت زین، دانیال، آفاق اور شہریار کے ناموں سے ہوئی ہے، لاشوں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ان میں سے 25 سالہ دانیال اور 23 سالہ زین سگے بھائی ہیں جو مذکورہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی جب کہ 21 سالہ شہریار اور 22 سالہ آفاق ان کے چچا زاد بھائی اورڈیلٹا روڈ کے رہائشی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا روڈ کے رہائشی نوجوان گزشتہ رات اپنے کزن کے ہاں نجی سوسائٹی کے قریب نہر گھومنے گئے تھے، مذکورہ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایس ایچ او مسعود عالم نے بتایا کہ رات کو سیکیورٹی گارڈز کے پوچھنے پر لڑکوں نے بتایا تھا کہ وہ نہر کنارے تفریح کر رہے ہیں تاہم صبح چاروں نوجوان نہر کے کنارے کھڑی گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہیں۔ ان کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد نوجوانوں کی پراسرار موت سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔