
اسپتال بھی خواتین کیلئے غیر محفوظ، لاہور کے گنگارام اسپتال کے لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل میں اوباش نوجوان کی خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا،ایف آئی آر کے مطابق گنگارام اسپتال کے لیڈی ڈاکٹرہاسٹل میں پیڈز کی لیڈی ڈاکٹر آرام کررہی تھیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک اوباش نوجوان نے ہاسٹل کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وارڈ میں ایک بچے کی موت کا بہانہ بنا کر لیڈی ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کے شورمچانے پر گلا دبا کرجان سے مارنے کی دھمکی دی، خاتون ڈاکٹر بھاگ کر واش روم میں گھس گئیں اور روشن دان کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر جان بچائی۔
پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا تاہم تھانہ سول لاٸن پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ganga-ram-hos.jpg