گلی کے آوارہ کتے

hmkhan

Senator (1k+ posts)

گلی کے آوارہ کتے


کیوں بھائی صاحب ! میونسپلٹی کا آوارہ کتوں کو پکڑنے کا شعبہ یہی ہے کیا؟
ہاں یہی ہے کیوں؟
بھائی صاحب! مجھے شکایت درج کروانی ہے اپنی گلی کے آوارہ کتوں کی
ہاں تو کراؤ درج شکایت
بھائی صاحب!آپ کو معلوم نہیں آجکل ہماری گلی میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے نہ جانے کہاں،کہاں سےغول کے غول حملہ آور ہو گئے ہیں جو سر شام بھونکنا شروع کرتے تو صبح تک نان سٹاپ بھونکتے ہی رہتے ہیں اور آجکل تو انہوں نے بھونک،بھونک کرآسمان سر پر اٹھا رکھا ہے یقین جانئیے ان کے شور وغوغا سے ہم ساری رات سو بھی ںہیں پاتے اور دن کو نہ صرف ہر آنے،جانے والوں پر غراتے ہیں بلکہ کاٹنے کو بھی دوڑتے ہیں
تو ہم کیا کریں؟
ہم کیا کریں؟ بھائی صاحب ان کتوں کو پکڑئیے اور ہمیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلوائیے
فی الحال تو مشکل ہے
کیوں؟
دیکھو بھائی آجکل ہمارے یہاں کتے پکڑنے والے عملہ کی کمی ہے سارا عملہ وی آئی پی علاقوں جیسے ماڈل ٹاؤن،ڈیفینس،گلبرگ وغیرہ کے آوارہ کتے پکڑنے میں مصروف ہے
تو پھر ہمارا نمبر کب آئے گا؟
کچھ نہیں کہہ سکتے چھ ماہ یا ایک سال بھی لگ سکتا ہے
نہیں بھائی صاحب! کچھ تو کیجئیے ہم بڑی امید لے کر آئے ہیں آپ کے پاس
اچھا ایسا کرو اپنی گلی کا پتہ لکھواؤ ہم سے جو ہو سکا کر دیں گے
اچھا لکھئیے! کتوں والی گلی ----
واہ صاحب واہ! خود کتوں والی گلی میں رہتے ہیں اور کتوں ہی کے خلاف شکایت درج کروانے آگئے الٹا کتوں کو تمہارے خلاف شکایت کرنی چاہئیے تم کتوں کی گلی میں رہتے ہی کیوں ہو
نہیں جناب ہم کتوں کی گلی میں نہیں رہتے بلکہ کتے ہماری گلی میں آن دھمکے ہیں
لو خود بھی کنفیوز ہو اور ہمیں بھی کنفیوز کر رہے ہو ابھی تم نے کہا نہیں کہ تم کتوں والی گلی میں رہتے ہو
بھائی صاحب! وہ ہماری گلی کا پتہ ہے 21/3 کتوں والی گلی گندے نالے کے پیچھے
اوہ !تو یوں کہو ناں خیر جب تک ہمارا عملہ فارغ نہیں ہوتا تم ایک کام کرو
وہ کیا؟
گھرمیں گھی تو ہو گا ہی ایسا کرو اپنی درمیان والی انگلی پر اچھی طرح سے گھی لگاؤ
کونسا گھی دیسی یا وناسپتی؟
ارے دیسی،وناسپتی،کوکنگ آئل کچھ بھی چلے گا
ہاں تو پھر؟
پھر ایسا کرو کتے کے قریب جاؤ اور اس کی دم اٹھا کے اس کے پچھواڑے اور اس کے ارد گرد
یہ گھی اچھی طرح سے مل دو
اس سے کیا ہو گا؟
اس سے ہو گا یہ کہ کتا بھونکنا بند کردے گا
کیوں مذاق کر رہے ہیں بھائی صاحب
نہیں یہ مذاق نہیں دیکھو ہوتا یہ ہے جب کتا بھونکتا ہے اپنے پچھواڑے کو سکیڑ کر یہ بھونکنا اپنے منہّ کے ذریعے خارج کرتا ہے اب چکنائی کی وجہ سے کتا اپنا پچھوڑا سکیڑ نہیں پائے
گا اوراس طرح بھونکنے کی آواز بھی بند اور اگر نکلی بھی تو معمولی سی پخ سے زیادہ نہ ہو گی
واہ صاحب ! یہ کیسا مشورہ دے رہے ہیں آپ اگر ہم گھی لگانے کتے کے پاس گئے تو وہ کاٹ نہیں لے گا ہمیں؟
تو پھر ایسا کرو یہ لو
کیا ہے یہ؟
اسے اردو میں پتھر،ڈھیلے اورپنجابی میں وٹے کہتے ہیں
کیا کروں ان کا اپنے سر میں ماروں؟
نہیں اپنے سر کی بجائے انہیں کتوں پربرساؤ
بھائی صاحب! آپ نہایت ہی نا معقول آدمی ہیں بجائے ہمارامسلئہ حل کرنے کے ہماری کھلی اڑا رہے ہیں آپ ،اب میں آپ سے کوئی بات نہیں کروں گا اب میں یہ شکایت آپ کے سپروائزر سے کروں گا
کون سی شکایت ؟
آپ کی اور کتوں کی کہاں ہیں آپ کے سپروائزر صاحب؟
وہ تو یہاں نہیں ہیں
کہاں ہیں؟
ہسپتال میں
کیوں کیا ہوا؟
انہیں چند روز قبل کتے نے کاٹا تھا آجکل انکا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے
اوہو! کب آئیں گے وہ؟
اب تو معلوم نہیں وہ آئیں گے بھی یا نہیں
کیوں؟
کیا بتائیں ان کے پیٹ میں نہ جانے کتنے ٹیکے لگ چکے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا ابھی بھی دن میں کئی بار اپنے بستر سے ہڑبڑا کر اٹھتے ہیں اور بھونکنا شروع کر دیتے ہیں
ان کو کیا کسی باولے کتے نے کاٹ لیا ہے؟
ہاں لگتا تو یہی ہے


 

سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)
خان صاحب ، خوامخواہ میں اتنی محنت کی ، ایک تصویر سے کام چل جانا تھا ، کیوں بھائی لوگ ، غلط کہا کیا ؟

:biggthumpup:


B4VG9LiCIAEvMQW.jpg

 
Last edited:

ConcernedPaki

Minister (2k+ posts)
یار ایچ ایم خان کسی زمانے میں تو کوئی کام کی بات لکھتا تھا- فرقہ واریت کے موضوع پر، نہ انصافی پر- اب یہ وقت آ گیا ہے کہ ہر روز کتوں کا فضلہ سونگھتا پھرتا ہے- افسوس ایک اچھا لکھاری کت خانے کی نذر ہو گیا
 

سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)

اور مجھے لگتا ہے ان کتوں کے پیچھے کسی مہا کتوری کا ہاتھ ہے
ویسے یہ کوئی سائنس تھوڑی نہ ہے ، ہر کتے کے پیچھے ایک کتوری ہوتی ہے

مگر شاید یہاں بہت سارے کتوں کے پیچھے ایک ہی کتوری لگتی ہے
اور اشید یہ کتے بھی لوسی لگتے ہیں ، کبھی اس کے ، کبھی اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں

مگر پھر وہ کتوں والی گلی کی کتوری بھی تو لوسی ہی ہے نہ

او مائی گاڈ یہ تو کتوں والوں کے ساتھ کتے والی ہو گئی
:biggthumpup:

 

kakamana

Minister (2k+ posts)
یار دیکھ تو کھبے سجے بیٹھا کون ہے. ایک جس کا خیال تھا کے نوازشریف پارٹی عورتوں کی شلواریں اتارتی ہے اور دوسرا انکی کرپشن کا رونا روتا تھا. جن سے اپنے انکا موازنہ کیا ہے وو تو وفادار ہوتیں ہیں اور یہ؟
خان صاحب ، خوامخواہ میں اتنی محنت کی ، ایک تصویر سے کام چل جانا تھا ، کیوں بھائی لوگ ، غلط کہا کیا ؟

:biggthumpup:


B4VG9LiCIAEvMQW.jpg

 

سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)
یار دیکھ تو کھبے سجے بیٹھا کون ہے. ایک جس کا خیال تھا کے نوازشریف پارٹی عورتوں کی شلواریں اتارتی ہے اور دوسرا انکی کرپشن کا رونا روتا تھا. جن سے اپنے انکا موازنہ کیا ہے وو تو وفادار ہوتیں ہیں اور یہ؟


بھائی یہ تو دیگ کے دو دانے ہیں ساری دیگ ہی ایسی ہے
جنہوں نے میاں نواز شریف کی بیگم صاحبہ کے کپڑے پھاڑے ، وہ ایج میاں صاحب کے مشیر ہیں

اور جہاں وفاداری کا تعلق تو ہے تو کچھ کتے لوسی ہوتے ہیں جن کی وفاداری بس ہڈی ڈالنے والوں کے ساتھ ہوتی ہے
یہ کتے اس بریڈ سے ہیں

 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایک کتا ایسا بھی گزرا ہے جسے بارش میں بھیگنے کا بہت شوق تھا بار بار کہتا تھا بھیگ جانے دو بھیگ جانے دو یہاں تک کہ سو ڈیرھ سو پوسٹیں ہو گئیں

اس کتے نے جتنی پوسٹیں کیں تھیں کے پی کے میں کم و بیش اتنی ہی اموات بارش سے ہو چکی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ثابت ہوا یہ کتا انتہائی منحوس کتا ہے
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)


اس فورم کےموڈریٹرز حضرات سے اب کچھ لکھتے ہوئے ڈر سا لگتا ہے بہت کچھ کھل کر لکھنا چاہتا تھا مگر بات اشاروں کنایوں تک ہی محدود رکھنی پڑی میں آپ حضرات کی بالغ نظری کی داد دینا چاہتا ہوں جو بات میں کہنا چاہتا تھا آپ بخوبی سمجھ گئے جو اس تحریر کو پڑھ کر تلملا رہے ہیں ان کا بار دیگر شکریہ مجھے خوشی ہے کہ تیر شانے پر لگا

 

hmkhan

Senator (1k+ posts)
ایک کتا ایسا بھی گزرا ہے جسے بارش میں بھیگنے کا بہت شوق تھا بار بار کہتا تھا بھیگ جانے دو بھیگ جانے دو یہاں تک کہ سو ڈیرھ سو پوسٹیں ہو گئیں

اس کتے نے جتنی پوسٹیں کیں تھیں کے پی کے میں کم و بیش اتنی ہی اموات بارش سے ہو چکی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ثابت ہوا یہ کتا انتہائی منحوس کتا ہے



شکریہ! یہ صرف ایک نہیں بلکہ آجکل پورا ایک غول حملہ آور ہے


 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)


شکریہ! یہ صرف ایک نہیں بلکہ آجکل پورا ایک غول حملہ آور ہے



جی بلکل ! میں انہیں اچھی طرح پہچانتا ہوں اور وقتا فوقتا اپنے پیر سے ان کا سر بھی سہلاتا رہتا ہوں

منحوس کتے کی نشان دہی اسے شرم دلانے کو کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر اسے شرم ہو گی تو دوبارہ سو ڈیڑھ سو بار بھونکے گا نہیں
 

Back
Top