گلگت بلتستان: گجرات کے چار لاپتہ سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، لاشیں برآمد

1748076057330.png


پنجاب کے شہر گجرات سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان جانے والے چار نوجوان، جو گزشتہ چند روز سے لاپتہ تھے، ان کی گاڑی گلگت-سکردو روڈ پر گنجی پڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ملی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق، گاڑی میں چاروں نوجوانوں کی لاشیں موجود پائی گئی ہیں۔
1748084017941.png



جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سلیمان، واصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ نوجوان سفید رنگ کی ہونڈا سیوک (نمبر 805-ANE) پر چند روز قبل گلگت اور ہنزہ کی سیاحت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ 15 مئی کی رات کو وہ گلگت کے علاقے دنیور سے سکردو کے لیے روانہ ہوئے، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
1748084035259.png



اہل خانہ کے مطابق، نوجوانوں کا آخری بار رابطہ دنیور سے ہوا تھا، جہاں وہ محسن لاج میں مقیم تھے۔ 16 مئی کی صبح انہوں نے سکردو کی جانب سفر شروع کیا، تاہم کچھ دیر بعد ان کے موبائل فون بند ہو گئے اور کوئی رابطہ ممکن نہ رہا۔


پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے نوجوانوں کی تلاش کے لیے گلگت سے سکردو جانے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹس اور تھانوں کو الرٹ کر دیا تھا۔ ایس ایس پی گلگت ظہور احمد کے مطابق، تلاش کا دائرہ وسیع کیا گیا اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔


اب مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گنجی پڑی کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور بدقسمتی سے چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی تک رسائی حاصل کرنے اور لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top