
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 23 ویں اجلاس میں، صوبائی حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں مستحق گھرانوں کو رمضان پیکیج کے طور پر نقد رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے منتخب عوامی نمائندے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کابینہ اراکین کو اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کرنا ہوں گی۔ اس سلسلے میں پہلے ہی تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تحریری احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے تحت صوبائی حکومت ہر مستحق گھرانے کو 10 ہزار روپے دے گی۔ 10 ہزار روپے کا یہ پیکیج صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 ہزار مستحق گھرانوں کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ رمضان پیکیج کی تقسیم ایک صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/1Grrnr1s/KPK.jpg
Last edited: