eye-eye-PTI
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد/ راولپنڈی ( آن لائن ) نواز شریف کے داماد کیپٹن ( ر ) صفدر کی جانب سے اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کے ساتھ گھل مل جانے اور ممتاز قادری کی نعتیں پڑھنے سے متعلق جیل حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جیل میں عام قیدیوں سے دور رکھنے کے لئے کیپٹن ( ر ) صفدر کو علیحدہ بیرک دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن ( ر ) صفدر نے اپنے سسر نواز شریف اور زوجہ مریم نواز کے کہنے پر جیل میں نہ صرف عام قیدیوں سے میل جول زیادہ بڑھا دیا ہے بلکہ ممتاز قادری کی نعتیں بھی پڑھنا شروع کر دیں اور محفل نعت کے انعقاد کے لئے جیل حکام کو ایک تحریری درخواست بھی دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کا خدشہ ہے کہ کیپٹن ( ر ) صفدر قیدیوں میں زیادہ اثر رسوخ بڑھا کر نواز شریف کے موقف کی تائید حاصل کرنے کے لئے ممتاز قادری کے ویژن کو ایک پلان کے تحت پیش کر رہے ہیں۔کیونکہ جیل میں ہر قسم کی سوچ رکھنے والے نہ صرف قیدی موجود ہوتے ہیں بلکہ چھوٹے موٹے جرائم کرنا ان کے لئے معمولی بات ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیپٹن ( ر ) صفدر یونہی برق رفتاری کے ساتھ سرائیت کرتے گئے تو اڈیالہ جیل میں کوئی انہونہ واقعہ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/gTyQ9w1.png