حکومتی پاور پلانٹ کی جانب سے حکومت کو ہی کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کیلئے دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے حکومت کو کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کیلئے دھمکی دیدی ہے۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹ نے 2017 سے حساب کتاب مانگ لیا ہے اور سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے 747 میگاواٹ گدو پاور کیلئے ٹیرف پٹیشن فائل کردی ہے۔
پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فی یونٹ 9 روپے 30 پیسے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کیے جائیں اور بجلی کا مجموعی پیداوری ٹیرف 21 روپے 27 پیسے ادا کیا جائے۔
سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے حکومت کووارننگ بھی دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس ادا کریں یا بجلی گھروں کو بند کردیا جائے گا۔