کیوی باؤلر کا کراچی ٹیسٹ کی پچ پر طنز، "سڑک" قرار دیدیا

10%D9%85%DB%8C%D8%AA%DA%86%D9%85%D8%A7%D9%85%DA%86%D9%84%D9%84%D9%84%D9%84%D9%84%D8%AA%D8%A8%D8%B2.jpg

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کیوی فاسٹ باؤلر نے پچ پر طنز کرتےہوئے اسے سڑک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ، میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر مچل میکینگن نے کھیل کیلئے تیار کی گئی پچ پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ" کیا زبردست سڑک ہے، یہ تو بیٹسمینوں کا خواب ہوتا ہے"۔

https://twitter.com/x/status/1609787347541045248
خیال رہے کہ چیف سیلکٹر شاہد خان آفریدی نے دو روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ تماشائیوں کو میچ دیکھنے میں مزہ آسکے، جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے اس سے باؤلرز کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔


ایسی پچز پر کسی بھی طرح کرکٹ کو فائدہ نہیں ہوگا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران جو پچز استعمال کی گئیں ان سے ہماری کرکٹ کبھی آگے نہیں جاسکےگی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
وہ تو سیٹھی کی پچ استعمال کرنی تھی پھر اس شٹی کی پچ بھی پچ پچ ہی ثابت ہوگئی
 

Back
Top