کینیڈا: حجاب مذہبی علامت ہے لیکن صلیب نہیں

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کینیڈا: حجاب مذہبی علامت ہے لیکن صلیب نہیں

کینیڈا کے صوبے کوبیک کے نو منتخب پریمیئر کو یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ صوبائی پارلیمان میں نصب صلیب مذہبی علامت نہیں ہے۔

فرانسوا لیگو کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب صوبائی حکومت سرکاری ملازموں کے مذہبی لباس مثلاً مسلمان خواتین کا حجاب اور یہودیوں کی مخصوص ٹوپی پر پابندی لگانے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کا نشانہ اقلیتیں بنیں گی۔

2008
میں آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس صلیب کو پارلیمان کی عمارت سے ہٹا دینا چاہیے جو وہاں 1936 سے نصب ہے۔
تاہم کوبیک کی حکومت نے ایسا کرنے سے انکار کیا ہے۔

2014
میں پارٹی کوبیکوا نامی جماعت نے ایک بل کی تجویز دی تھی جس میں تمام سرکاری ملازموں کو لباس پر نمایاں مذہبی علامات ظاہر کرنے سے روکا جائے۔

بہت سے لوگوں نے اسے اسلام اور یہود دشمنی قرار دیا تھا، تاہم حامیوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ملک میں سیکیولرزم کا فروغ اور چرچ اور ریاست کو الگ کرنا ہے۔

گذشتہ ہفتے اقتدار میں آنے کے بعد لیگو کی حکومت نے تمام مذہبی علامات پر پابندی لگانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، کہا ہے کہ اگر کوئی سرکاری استاد ایسا کرنے سے انکار کریں تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

تاہم صلیب کو مذہبی علامت نہ سمجھنے پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو، جن کا تعلق کوبیک ہی سے ہے، کہا ہے کہ حکومت کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ خواتین سے کہے کہ وہ کس قسم کا لباس پہنیں۔

دریں اثنا اساتذہ اور دو سرے سرکاری ملازموں نے کہا ہے کہ وہ اس مجوزہ پابندی کی مزاحمت کریں گے۔

فرحین احمد ایسی ہی ایک استانی ہیں جو حجاب پہنتی ہیں۔ انھوں نے کہا: 'آ کر دیکھو کہ میری کلاس میں کیا ہو رہا ہے اور ہم کیا سکھا رہے ہیں اور کیا پڑھا کر رہے ہیں، اور کیا وہ غیرجانبدار ہے یا نہیں، بجائے یہ دیکھنے کے کہ میں نے سر پر کیا اوڑھ رکھا ہے۔'

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کی وجہ 'جہالت اور خوف ہے۔'

source
 
TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
Go to supreme court and ask for a stay against any law that is targeting minorities.
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Well his argument is that the cross is a part of the heritage, not religion whereas Turban, hijab etc are religious symbols...
He is lying through his teeth of course... he knows if he wants to keep a portion his White base happy he cant outlaw crosses and that is what it boils down to.
 
JohnSnow

Minister (2k+ posts)
Hijab is not a problem. It is widely worn by majority of Muslims.

BURQA worn only by extremist Muslim females is the security problem.

Moreover, Christian cross doesn't pose any threat to public, BURQA is a threat to public safety.
 
paittibahi

What a nonsense argument against Burqa. Are you out of your mind. It's woman choice and who the hell are you to dictate them. It is her preference to cover or not to cover her self. I am in US for a long time and I never encounter problem by anyone to any Burqa wearing sister. Get out of this inferiority complex.
 
FANNE

MPA (400+ posts)

even in america muslims live in ghettos , they don't mix with americans .
 
paittibahi

Minister (2k+ posts)
I have friends and families in Canada especially in Ontario for past 30 years. Now they have grand kids. Some isolated incidents, overall majority is happy living.
 
Back
Top