کی جاناں میں کون
Chief Minister (5k+ posts)
tariisb .kidhar gayeb ho jaatey hain ?
Originally Posted by Joker![]()
عزیز من ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کل ہارون رشید کے ساتھ آپ کو شب بستری کا اعزاز نصیب ہوا ہے
shab bistri nahin balkay humbistri
معزرت ، میں لفظ بستری پر حیران ہوا ، اپنی حیرانی واپس لیتا ہوں ،
(bigsmile)آج ہی اردو ادب میں ہم بستریوں پر مشتمل سب اسباق پڑھنے کی کوشش کروں گا ،
ہیر پھیر کوئی جانے نا جانے ، ہم تو جانیں گے ، لفظوں کی پھٹکار بہت بہت ، اور تنقید کی یلغار بھی بہت
tariisb .kidhar gayeb ho jaatey hain ?
welcome back sir ji. . . :)
نوازش نظر و التفات کی ،
اب یہ میدان اور دار آپ کے سر ، "سر" بنیں ، یا سردار بنیں ، میرے دست آپ کے سر "پرست" ، سرسراتے لفظ ہوں یا سر پٹ دوڑنے کو تیار پیش لفظ ،
لفظوں اور بکھرے حروف کی یہ سلطنت آپ کے نام ، یہاں کی شاہی کو قبول کیجئیے ،
دربار میں ملا بھی ہو گا جوکر بھی ، کنیز بھی ، لونڈی بھی ، وزیر بھی اور وزیر با تدبیر بھی درباری بھی درباری گویے بھی اور مراثی بھی جب چاہا جس کا چاہا باجا بجا دیا ،
اسے آباد رکھیں ، سب آپ کا ہوا ، اور میں تو ہوں ہی آپکا ،
بوجوہ ، خیال کی طرح بار بار آنا ابھی ممکن نہیں ، بس خواب کی طرح کبھی کبھی
ذرا دیکھیں تو سہی ، قبرستان کو آپ (سب) حضرات نے محفل بنا دیا ، اس آباد کاری پر شکریہ شکریہ
http://www.siasat.pk/forum/showthre...;ل-کا-بچہ
لعل ، یاقوت، زمرد مل کر ہی شاہانہ پوشاک بنتے ہیں مُرشد۔
لعل کوئی مائی کا ہو یا کائی کا، اکیلا ہی قدر و قیمت نہیں بڑھا سکتا۔
آپ جانتے ہیں بڑی بڑی سلطنتیں ٹھُکرا کر استادوں سے فیض حاصل کرنے یہاں حاضری ہوتی ہےمیری۔
کنیزوں، جوکروں، اور میراثیوں کا ساز بجانے کو عام عوام ہی بہت کہ خواص کے خواص کچھ اور ہی تقاضہ کرتے ہیں۔
جو کہا وہ خواہش ہی نہیں اِلتجا بھی ہے نظرِ ثانی فرمائیں تو اِس حقیر کی عزت افزائی ہو گی۔
خاتون زی وقار آپ کا ہی منتظر تھا ، سلام با ادب با احترام ، قبول کیجئے ، دعا دیجیے
واپسی کہئیے ، یا حاضری کہئیے ، بعض عزت داروں کی وجہ سے ، یہاں بھٹکتا آ ہی جاتا ہوں ،
ان کے عطا کردہ الفاظ جھولی میں بھرتا رہتا ہوں ، گنتا رہتا ہوں ، یہ اشرفیاں دینے والے بہت سخی ، میں فقیر ، گن گن ہی خوش رہتا ہوں
ایک روز سنبل بیٹی کا ہاتھ تھامے نکل آیا ، آج ایک لٹے پٹے کی فریاد پر پورا صفحۂ لکھ ڈالا ،
منتشر ہوں آج کل ، خود کو جوڑتا رہتا ہوں ، پھر ٹوٹ جاتا ہوں ، پھر ادھر اودھر ہو جاتا ہوں ، پتہ نہیں کیوں ٹوٹ جاتا ہوں ، پتہ نہیں کیوں جڑ جاتا ہوں ، خیر پتہ ہوتا تو ، لاپتہ کیوں ہوتا ، کھو جانے دو ، گم ہو جانے دو ، ہم اب ایجاد نا ہوۓ ، اب دریافت نا ہوۓ ،
جنت کے قدموں میں کھو جانے دو ، سنا ہے ، جنت میں کھو جانا بہت خوش نصیبی
عدیل سے گزارش ھے کہ ازراہ کرم مجھے پسندیدگی اور شکریہ کے دونوں آپشن استعمال کرنے کا طریقہ بتایا جاۓ
نو گز پگڑی اور نو من مٹھائی لے کر فردا فردا خدمت اقدس میں حاضری کی اجازت کا خواستگار ہوں
پہلے کوئٹہ آؤں یا اسلام آباد ؟
جب تک یہ عُلماءِ سُو نہیں بنے تھے تو عُلماِ حق میں ہی شمار کئے جاتے تھے۔ اسی طرح آیات سامنے لے آتے تھے، مُسلمان تقلید میں نہیں احترام میں لُٹا ہے۔ جی جناب جی جناب نہ کیا جائے تو شرک کے فتوے نافذ کر دئیے جاتے ہیں۔ عام آدمی کو مقلد یا غیر مقلد سے کوئی واسطہ نہیں اس کے لئے ہر عمامہ پوش مولانا صاحب اور مُلا صاحب ہے جس کے سامنے سوال کرنا دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے۔
جب ایک مخصوص فرقے کے چند گُمراہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی توہین کرتے ہیں تو آپ اُس پورے مسلک پر کافر اور واجب القتل کا فتویٰ ٹھوک دیتے ہیں لیکن جب اپنے مسلک میں سے ایسی خرافات ظاہر ہوں تو آپ کہتے ہیں کہ چند افراد کی کئے پرکسی مخصوص طبقے کی مذمت کا سبب نہیں بنانا چاہیے اسے۔
آپ اپنی رائے سے رجوع فرما لیں تو میں متفق ہوں آپ سے۔
عدیل سے گزارش ھے کہ ازراہ کرم مجھے پسندیدگی اور شکریہ کے دونوں آپشن استعمال کرنے کا طریقہ بتایا جاۓ
نو گز پگڑی اور نو من مٹھائی لے کر فردا فردا خدمت اقدس میں حاضری کی اجازت کا خواستگار ہوں
پہلے کوئٹہ آؤں یا اسلام آباد ؟
سر جی آپ اسی طرح بھٹکتے بھٹکتے یہاں آجایا کیجیئے اور بےقدرے لوگوں کی باتوں کو اس طرح جاڑ کر اڑا دیا کریں جیسے کالر سے گرد جھاڑی جاتی ہے۔ ۔ اللہ تعالی نے انسان کی خصلت میں جوڑ رکھا ہے وہ کہیں بھی کبھی بھی جڑ جاتا ہے بس تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے اس جڑنے میں۔باقی اللہ تعالی آپ کو اپنے گوشہ جنت میں خوش رکھے اور نہیں جی مجھ سے اشرفیاں نہیں دی جاتی زیادہ تر یہاں کے لوگوں کو میں ہاجمولا کی گولیاں ہی دیتی رہتی ہوں ۔ ۔اس سے بات اچھی طرح ہضم ہوجاتی ہے۔ ۔آپ کی کمی یہاں شدید محسوس ہوتی ہے۔۔
طاری صاحب ! بہت عرصہ بعد آپ کی آمد ہوئ ھے ، مگر مہربان ، يہ عنوان کی بدعنوانی کچھ پسنديدہ نہ رھی کہ آپ نے سب کو ايک ہی قطار ميں کھڑا کر ديا
حد چاھيے سزا ميں عقوبت کے واسطے
بحرحال يہ حرکت علماء کے نام پہ ايک برائ ھے جسکا کچھ نہ کچھ احتمال سب کو کرنا ہی ہوگا ۔ ميرے خيال ميں تو جو مجرم ھے اسکو سزا بھی دوگنی ملی چاھيے ۔
جوکر کے لفظ شب بستری نے ايک لمبی مسافت کے بعد ھم بستری کی راہ اختيار کی ۔ واقعی تخیلات پر کسی کا اختيار نہيں ۔ آپ اسی طرح گاہے بگاہے ھم پريشان حال لوگوں کی باز پرسی فرماتے رھيے ۔
فاصلے کارواں کے ساتھ رھے
مرحلے کارواں کے تھے ہی نہيں
بلحاظ موضوع ، میرا لفظی احتجاج ، اس بات پر ہے کہ ، ایک بہت منظم اور قدیم تحریک میں یہ دھوکہ کیسے نمو پایا
اور پھر جب سب ہوگیا تو ، اس پر اسقدر خاموشی اور پردہ داری یہ اور بڑا جرم
میں نے اس سانحے پر کافی تحقیق کی ، بہت افسوسناک حقائق ہیں ، جو لٹے وہ اب برباد ہو جانے پر بھی راضی
کوشش یہی کہ ، یہاں ہم سب مل بیٹھے رہیں تو بہت اچھا ، قصہ چہار درویش ، کی مانند ، سب کا بیان اور اسلوب منفرد ہی منفرد ، دل یہی کہتا ہے ، عقل یہی چاہتی ہے ، کہ مل بیٹھنے دو ان "ہم" دیوانوں کو ، کوئی حال دل کہے ، کوئی کلیجہ کاٹ کر دکھاتا پھرے ، کوئی ہنسا دے ، کوئی آنسوں کی جھڑی بہا دے ، کوئی ان موتیوں کی مالا پروتا پھرے ، کوئی لکھے تو گل و گلاب کی تاثیر و بو اپنے لفظوں سے پھیلا دے ، کوئی دامن پھیلاۓ ، مانگتا نہیں بانٹتا پھرے ، ہم اس سخی کی جھولی سے اشرفیاں چن چن مالا مال ہو جائیں ، ہم نا معلوم ساۓ ، کس قدر معلوم اور مانوس ہیں ، کبھی کبھی اندازہ ہوتا ہے ، کیوں کہ ؟ ہم نسل ، مسلک اور شناخت سے بے نیاز ہو کر ، دل کی زبان بولتے ہیں ،
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|