کیا کہیے ؟ کیا کیجیے ؟ ، بس اب اب سینہ کوبی کیجئے ، سینہ بہ سینہ واردات ہوئی ، اب چھاتیاں پیٹیے ، جوتیاں گھسیٹے
آئیے آئیے تشریف لائیے ، جیبیں ڈھیلی اور نیفے خالی کیجئے ، جو ٹھونس رکھا ہے وہ اگل دیجئے ، جو جمع کر رکھا ہے (بس) ہمیں ہی دیجئے ، گھات ایسی لگی کہ الامان و الحفیظ کا آسرا چھوڑئیے ، اپنا سرمایا ، اسلامیان کی جھولی میں ڈھیر کیجئیے ، سر گیا چلہ پر ، اب سب مایا ہے ، سب مایا ہے ، پر سر دھنیے ، یا انشا جی کو ، ایصال ثواب کیجئے .
زنا کو حلالہ ، دہشت کو جہاد ، امریکی امداد کو من چاہا سلویٰ ، پرائیویٹ لشکر ، پرائیویٹ پنچایتیں ، ذاتی عدالتیں ، اور خود ساختہ مدرسوں کے ، بعد پرائیویٹ اسلامی سرمایا کاری کا ڈنڈا تا اختتام لیجئے ، چوں نہ کیجئے چراں نا کیجئیے ، بس ہضم کیجئیے برداشت کیجئیے ، ذکر نا کیجیے ، خبر نا دیجیے ، آہ اور اف کو بھی گناہ سمجھ لیجئے ، بیواؤں کے لیے خصوصی پیش کش ، یتیموں کے لیے خاص بندوبست ، ملازمتوں سے فارغ ، الله الله کرتے بزرگوں کے لیے تو پھندے سب سے الگ ، منافع کمائیے سویرے سویرے ، آخرت بھی چمکائیے اندھیرے اندھیرے ، بینک اور بینکاری سراسر حرام ، مگر مفتی و مولوی کی توند اور بدکاری حلال ، خود بھی کمائیے ، دوسسروں کو بھی اکسائیے ، بہلانے سے کام نا چلے تو ، اکسانے سے دریغ نا کیجئے ، پٹانے سے باز نا رہئیے ، عوام کا مال قسم اٹھا کر اینٹھے ، دل لگا کر کشیدئیے ، زور لگا کر بٹورئے ، گھر گھر ، بستی بستی وصولیے ، مفتیوں کو آگے لگائیے ، سہ روزہ و گشت میں شکار ریگیدئیے ، مشقتیں تبلیغ میں کیجئیے اور سرمایا مفتیوں کے چرنوں میں ڈھیر کیجئے ، آخرت میں انت ، اور دنیا بھی اخیر کیجئے ، آپ کمائیں ثواب اور مفتی کمائیں مال ، سودا چارو نا چار "ھکو جیا" سمجھ لیجئے .
بینک کے لاکھ پر ہزار کو حرام کہیے ، اپنا ست ہزار بزرگوں کا نام لے کر حلال کیجئے ، جنات اور طلسمات کی کہانیاں بہت سنیں ، اب بند دیو ، کا رقص ضرور دیکھئے ، کاغذی نوٹ کرو نچھاور ، نو سربازی کا رقص سرعام دیکھئے ، ایکے کا بھی ایکا ہے ، اب فارغ جمیل کی بولتی بند بھی
دیکھئیے ، دیو ہوا آزاد جمیل ہوا گنگ ، متاثریں اسلام کے دھکے بھی شمار کیجئیے
حاضرین ناظرین اور متاثرین ، ایف آئ اے ، نیب ، اور وردی پوش سب کا لین دین جاری ہے (ہو چکا)، تمام علما اور جناب فر فر بولنے والے حسین و جمیل ، بھی گونگلے اور توتلے ہو چکے ، دنیا جہاں کے ٹھیکے دار ، شام کشمیر اور افغانستان کے جمعدار و زمہ دار ، اس اسلامی ڈکیتی پر بولنے سے قاصر ہیں ، لهذه قسمت کا لکھا ، سمجھ کر پھر سے کوڑی کوڑی جوڑئیے . شکریہ
http://www.siasat.pk/forum/showthre...stment-(Mazarbat)-Tableeghi-Jamat-s-Name-Used