کیا پرویز خٹک واقعی جہانگیرترین گروپ میں شامل ہونیوالے ہیں؟

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
jahangirhaaisha.jpg


قیاس آرائیاں اور افواہیں دم توڑ گئیں، پرویز خٹک نے ٹویٹ پر جہانگیر ترین کے گروپ میں شامل ہونے کی تردید کردی،

انہوں نے ٹویٹ میں کہا میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میری جہانگیر خان ترین سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ میرے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1667402949654466560
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا،جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے اور نہ ایسی کوئی آفر قبول کی ہے، میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنےساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔

گزشتہ روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ پرویز خٹک کے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد پرویز خٹک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، علیم خان، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس اور شعیب صدیقی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی سابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: