کیا پرویز خٹک دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

khat22kah1i1.jpg


وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کے لیے لابنگ شروع کردی۔پرویز خٹک کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ وہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں شکست کے بعد سیاست چھوڑنے کے باوجود پیپلز پارٹی میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں۔

نجی چینل کے مطابق پرویز خٹک نے راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور دیگر سمیت پی پی رہنماؤں سے شمولیت کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم پرویز خٹک کو بتایا گیا کہ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پارٹی کی مقامی لیڈرشپ کی جانب سے ان کی شمولیت پر رضامندی سے مشروط ہوگی۔

نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما الیاس خان نے تصدیق کی کہ خورشید شاہ نے پارٹی کے نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری سعید اللہ سے رابطہ کرتے ہوئے خٹک کی پارٹی میں شمولیت کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی نوشہرہ کی قیادت کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بلاول نے پرویز خٹک سے کچھ وقت مانگا تھا تاکہ وہ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما لیاقت شباب کی بیوہ سے اس معاملے پر بات کر سکیں جن کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ کے اختلافات تھے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اگر پرویز خٹک پی میں شامل ہوتے ہیں تو کیا وہ گورنر خیبر پختونخوا بن سکتے ہیں، الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس پر بات کریں گے لیکن واضح کیا کہ پارٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب پرویز خٹک اپنے بھائی لیاقت خٹک سے بھی صلح صفائی کی کوششیں کررہے ہیں جو اسوقت جے یو آئی ف کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک ، انکے داماد اور صاحبزادے اپنی تمام سیٹیں پی ٹی آئی کے نوجوانوں سے ہارچکے ہیں، پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کے حلقے سے احدخٹک نے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جبکہ پی پی 87 سے پی ٹی آئی رہنما خلیق الرحمان نے انہیں بھاری مارجن سے ہرایا۔

اسی طرح انکے داماد عمران خٹک قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما ذوالفقار احمد جبکہ صوبائی اسمبلی سے عمرفاروق کاکاخیل سے رہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
جس بھی پارٹی میں جائے گا اس پارٹی پر اس مردہ کیکڑے کی
liability
ہی ہوگی اور یہ مردہ کیکڑا اور پنسل خود تو زلیل ہوا ہے اور پارٹی کو بھی زلیل کرائے گا یہ مردہ کیکڑا دراصل کہتا ہے ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
yeh oar Mahmood dono Saanmp thay jo PTI k jawano nay Election main kuchal diaey.

Inn dono namrado ko PTI nay Wazeer e alla banaya wazeer banaya izat de lakin dono Ghadaro ko jo b party le ge uss ka apna he nuqsan ho ga.

inn ka kia vision hey siraf apna apna ! Lanat hey inn begiraton per
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
jidher marzi chala jay, vote deney waley to wahi rahein ge, PPP konsa jihaad kar rahi hay jo log in ko forun vote dena shoro kar dein ge
is ki siysat khatam ho chuki hay bas in ka dil nahi maan raha
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
لے جائیں اس مردہ چوہے کو بھی بھٹو کے برابر دفنا دیں کیونکہ اس پر سیٹ ضایع کرنے کا رسک تو مر کر بھی نہ لیں گے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
He has discredited himself to the extent that whichever party he joins now his constituents will not vote for him. Winning any elections in future is a pipedream for him.
Time now to Allah Allah karow huun.

انشاللہ جب تک پی ٹی آئی موجود ہے یہ نمونہ تو الیکشن نہیں جیت سکتا ۔۔ ہاں شائد پی پی پی میں شامل ہو کے کسی طرح سینیٹر وغیرہ بن جائے جو مشکل ہے کیونکہ پی پی پی کو 10-12 صوبائی سیٹیں جیتنی ہڑیگی۔۔ جو کہ پرویز خٹک کی سیٹ جیتنے سے بھی مشکل کام ہے۔