کیا پرویزالٰہی واپس ق لیگ میں جارہے ہیں؟نجی چینل کا دعویٰ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو جیل میں بی کلاس دے دی۔محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے چوہدری پرویز الہی کو جیل میں بی کلاس دے دی۔محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔محکمہ داخلہ نے کیمپ جیل کو آج احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں، پرویزالہی پر گوجرانوالہ اور گجرات میں اربوں روپے کی کرپشن کے 2مقدمات درج ہیں، پرویز الٰہی کی یکم جون کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جیل میں مہینے بعد بی کلاس دے کر کوئی احسان نہیں کیا . وہ ملک کا نائب وزیر اعظم، پنجاب کا دو مرتبہ وزیر اعلی، تین دفعہ سپیکر اور کئی مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکا ہے . ان تمام عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ اس نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں ماسٹرز کر رکھا ہے اس لیے جیل مینؤل کے مطابق وہ اے کلاس کا حقدار ہے
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
جسے قبرستان جانا چائیے وہ جیل جا رہا ہے

horror-of-the-mummy-1978-fan-casting-poster-237962-medium.jpg
 

Back
Top