کیا واقعی پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو 30 سال بعد منعقد ہوا؟

hoa11h1h2211.jpg


گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کروایا، جس میں مریم نواز، وزیراعظم شہبازشریف نے شرکت کی، مریم نواز اور شہبازشریف روایتی بھگی پر آئے

پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب میں 30 سال بعد منعقد ہوا ہے

حنا پرویز قبٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ لاہور میں 30 سال بعد دوبارہ ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1888589124250083416
جبکہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ خبر بالکل جھوٹ ہے، محمد عمیرکے مطابق ہاؤس اینڈ کیٹل شو تین سال قبل تحریک انصاف نے کروایا تھا۔ دس سال قبل شہباز شریف نے کروایا 20 سال قبل پرویز الٰہی نے کروایا۔ تین دہائیوں کا جھوٹ بولنے پر پنجاب کے تمام وزراء پر پیکا ایکٹ لگتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1888865249647902801
انہوں نے مزید کہا کہ تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا جھوٹ بولنے سے قبل یہ ٹویٹ تو ڈیلیٹ کرلیتے۔
https://twitter.com/x/status/1888866980108664906

اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت خا ایک ٹویٹ بھی شئیر کیا جس میں لکھا تھا کہ پنجاب حکومت کے زیر اہتمام فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں پنجاب کی ثقافت اورتاریخ کاعکاس تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کامیابی سے جاری:سات برس بعد اس کلچرل ایونٹ کا کامیاب انعقاد حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے۔ شو میں پاکستان کی ثقافت کے مختلف رنگ اجاگر ہورہے
https://twitter.com/x/status/1502537618340421632
احمد وڑائچ نے ردعمل دیا کہ 2022میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا میلہ لگا تھا، پنجاب حکومت اب کہہ رہی ہے 30 سال بعد ہو رہا ہے۔ ایسے کیسے؟
https://twitter.com/x/status/1888868139452035137
رائے ثاقب کھرل کا کہنا تھا کہ تین دہائیوں بعد؟ مجھے یاد ہے ہارس اینڈ کیٹل شو تو 2022 میں بھی ہوا اور مشرف دور میں بھی۔
https://twitter.com/x/status/1888899549692850384
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پنجاب کی کھوتی فوٹو سیشنز اور اپنی تشہیر کے بہانے ڈھونڈتی پھرتی ہے اور پھر ٹک ٹاک بنا کر پنجاب کی ترقی کی قوالیاں شروع ہو جاتی ہیں
 

Back
Top