میتھیوویڈ کا کیچ چھوڑنے پر حسن علی تنقید کی زد میں ہیں اور شکست کا ذمہ دار حسن علی کو ٹھہرایا جارہا ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کیچ نہیں گرایا ورلڈکپ گرادیا ہے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین سیمی فائنل میں شاہین کے اوور کی تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا جو مڈ وکٹ پر حسن علی کی طرف گیا حسن علی یہ کیچ ڈراپ کر بیٹھے جس کے بعد میتھیوویڈ نے شاہین آفریدی کی جم کر دھلائی کی اور یقینی فتح پاکستان سے چھین لی۔ یہی میچ کا لمحہ تھا جس نے پاکستان کو ٹرافی سے محروم کردیا۔
اسکے بعد حسن علی مسلسل تنقید کی زد میں ہیں جس پر سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے تبصرہ کیا کہ قصور حسن علی کا نہیں مینجمنٹ اور کپتان کا ہے بلکل آؤٹ آف فارم تھا اسکو بار بار کھیلاؤ گے تووہ بیچارہ اسطرح کی صورتحال میں پریشربرداشت نہیں کرسکےگا۔
محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کواپنے ہرلڑکے پراعتمادکرناہوگا وننگ کمبینیشن اور بڑے میچ کا پلیئر والی منطق چھوڑنی ہوگی
بابراعظم نے بھی اپنے کھلاڑی کا دفاع کیا اور کہا کہ حسن علی میرا بہترین بولر ہےکیچ سب سے ڈراپ ہوتے ہیں، لوگوں کا کام ہے بات کرنا اور ہمارا کام سب کو سپورٹ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میتھیوویڈ کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی نتیجہ کچھ اور ہوتا کیونکہ نیا بلے باز آتا تو بہت کچھ الگ ہو سکتا تھا۔
کرکٹ شائقین نے حسن علی کو سپورٹ کرتے ہوئے کیچ چھوڑنا گیم کا حصہ قرار دیا اور ان کے حق میں ٹویٹ کیے۔
احمد ندیم نے 2017 کا سیمی فائنل کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جب ٹکٹ خریدے تھے تو تب بھی انگلینڈ favourite تھا، جب ہم برمنگھم سے سیمی فائنل میچ دیکھنے جا رہے تھے تو ہم پوری طرح ذہنی طور تیار تھے کہ آج ہم ہاریں گے,لیکن ہم وہ میچ ایسے جیتے تھے کہ برٹش سپورٹرز کسی موقعے پر جیتنے کی امید تک نہیں لگا پائے تھے-شکریہ
صحافی منصور علی خان نے کہا کہ حسن علی پہ وہ تنقید کرے جس نے خود کبھی زندگی میں کوئی کیچ نہ چھوڑا ہو