
گزشتہ روز جاوید چوہدری کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ کہتے ہیں کہ مراد سعید صاحب آج کل جو بھی ویڈیو یا آڈیو میسج ریکارڈ کرتے ہیں تو پیچھے واش روم کی ٹونٹی یا کموڈ چلا دیتے ہیں تا کہ انکی لوکیشن ٹریس نہ ہو۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس کلپ پر دلچسپ تبصرے کئے، انہوں نے جاوید چوہدری پر خوب طنز کیااور دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ لوکیشن چھپانے کا ایسا عظیم الشان فارمولہ جاوید چوہدری ہی دے سکتا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کموڈ یا واش روم کی ٹوٹی کسی سافٹ وئیر سے جڑی ہے۔
صحافی طارق متین نے اسے ٹونٹی صحافت قرار دیا۔
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ جاوید چوہدری فرما رہے ہیں کہ، "مراد سعید جو بھی وڈیو یا آڈیو میسج کرتا ہے، وہ واش روم میں بیٹھ کر ٹوٹی چلا کر یا کموڈ چلا کر کرتا ہے۔ تاکہ اسکی لوکیشن ٹریس نہ ہو سکے لیکن اب ٹریس ہو گیا ہے کہ وہ کہاں چھپے ہیں" کیا مطلب؟ چوہدری صاحب نے کموڈ اور واش روم کی ٹوٹی سے ٹریس کی ہے مراد کی لوکیشن؟ یہ کون سا سافٹ وئیر ہے جو کموڈ سے جڑا ہوا ہے؟
شفقت نے تبصرہ کیا جاوید چوہدری جیسا لوٹا ہی ٹوٹیوں کے متعلق ایسا عظیم الشان معلوماتی بیان دے سکتا ہے
کامران نے سوال کیا کہ ٹونٹی سے لوکیشن کیسے چھپا سکتے ہیں۔۔؟؟
طیب نے طنز کیا کہ جاوید چوہدری کی باتھ روم سیٹ ٹیکنالوجی اور چوہان کی الگورتھم ٹیکنالوجی میں کوئی خاص فرق نہیں ایک صحافت کا چوہان ہے تو دوسرا سیاست کا جاوید
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ چین نے پاکستان سے جاوید چوہدری کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا جاوید چوہدری کی ٹوٹی والی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں
عمر انعام کا کہنا تھا کہ جاوید چوہدری نے واقعی یہ کہا ہے؟؟ کوئی اپنے کانوں پر ظلم کر کے انکا پورا ولاگ ڈھونڈ سکتا ہے پلیز؟؟
احتشام نے لکھا کہ ٹویٹ کرتے وقت نلکا ضرور چلائیں کیونکہ دورانِ ٹویٹ نلکے سے لوٹے میں پانی ڈالنے سے لوکیشن کا پتہ نہیں چلتا۔
احمد ندیم نے طنز کیا کہ جاوید چوہدری نے اپنی لوکیشن کو چھپانے کا ایسا فارمولا دیا ہے کہ لوگوں نے اپنے گھروں کی ٹوٹیاں کھول تو دیں ہیں، اب لوکیشن چھُپ پائی ہے یا نہیں، لیکن ان کے گھروں کی ٹینکیوں میں پانی ضرور ختم ہو گیا ہے-
میر محمد علی خان کا کہنا تھا کہ دیوار پر سر ماریں یا سر پر دیوار۔۔۔۔۔۔آپ کی چوائس ہے۔