Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
سب دوستوں نے پنجابی کا ایک محاورہ تو ضرور سن رکھا ہو گا کہ "مجّاں مجّاں دیاں پئیناں" راقم کل رات اپنے سٹڈی روم میں اپنے ارد گرد کی ہر چیز سے بے نیاز اللہ کی اس زمین پر واقع ایک ملک جس کا نام تو اسلامی جمہوریہ سے شروع ہوتا ہے لیکن دور بین لگا کر بھی دور دور تک دیکھنے کی جستجو میں اسمیں ڈھونڈے سے بھی اسلام کا کوئی نام و نشان نہیں ملتا میں ظہور پذیر ہونے والے معجزات پر غور و فکر میں کھویا ہوا تھا کہ اچانک کاندھے پر ایک کرارے جھانپڑ نے ہلا کر رکھ دیا . خیال تھا کہ چھوٹا پوتا جو سرجری میں ریذیڈینسی کر رہا ہے وہ کسی نئے کیس کا آپریشن کر کے آیا ہو گا اسی لیے اپنی کارگزاری بتانے کے لیے ذرا فرینک ہو رہا ہے . لیکن نظر اٹھا کر دیکھا تو بڑی بی کو اپنے سامنے پایا اور پھر ایک پھنکار سنی..... ابے تو کن چکروں میں رہتا ہے آجکل؟ نہ کھانے کا کچھ ہوش اور نہ پینے کی کوئی فکر! آخر یہ ماجرا کیا ہے؟؟ پھر ایک کرسی کھینچ کر برابر میں بیٹھ گئی اور پوچھنے لگی کہ "ابے اتنے غیر معمولی انہماک سے کیا سوچ رہا ہے؟؟" میں نے سوچا اس فُل فلیج جھانپڑ کا پہلے ذرا حساب کتاب برابر کر لوں اور اسکو ذرا تپانے کے بعد بات کرتے ہیں . عرض کیا کہ "یہ عورتوں کے لیول سے ذرا اونچی بات ہے اور معاملہ پروفیسر دولے شاہ صاحب سے ذرا اوپر کا ہے" بس یہ سننا تھا کہ بڑی بی کی نسوانی رگ (میرا جسم میری مرضی والی نہیں) پھڑک اٹھی . غصے میں کچھ صلواتیں سنانے کے بعد جنہیں میں کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر بڑے ادب اور انہماک سے سنتا رہا وہ قدرے سنبھل کر بولی کہ اچھا بابے سچ بتا تیرا مسلہ کیا ہے شاید میرے پاس تیری الجھن کا کوئی حل ہو
چنانچہ اسکی تقریر سے جان چھڑانے کی خاطر میں نے اس سے کہا کہ پروفیسر صاحب: اگر "مجّاں مجّاں دیاں پئیناں" ہوندیاں نیں تو اوناں دییں کزن گاواں شریف آپس میں "گاواں گاواں دیاں پئیناں" کیوں نہیں ہوتیں؟؟ وہ کہنے لگی وہ بھی ہوتی ہیں، لیکن پھر ایک بات اس نے ایسی کہی کہ جس نے میرا مسلہ حل کر دیا
رازدارانہ انداز میں کہنے لگی اوئے بابے: بات کو سمجھا کر... مجّوں کے مقابلے میں گائیوں کا رتبہ تھوڑا بلند ہوتا ہے کیونکہ گائیاں "ھولی کاؤز" ہوتی ہیں
یہ ساری تمہید باندھنے کا مقصد اپنے آج کے اصل مدعے کی طرف آنا ہے.... عمران خان، کرپشن، آرمی چیف، چیف جسٹس اور اصول
تو عرض ہے کہ
پاکستان کے آرمی چیف کے نزدیک ملک میں دیمک کی طرح پھیلی بے انتہا کرپشن کوئی مسلہ نہیں ہے . اسی لیے انہوں نے امریکہ کے ساتھ سازش کرکے ایک محب وطن لیڈر کی حکومت کو گرا کر چن چن کر کرپشن کرنے والے اس ملک کے جیّد ترین چوروں اور منی لانڈررز موتیوں کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا
پاکستان کے چیف جسٹس کے نزدیک ملک میں دیمک کی طرح پھیلی بے انتہا کرپشن کوئی مسلہ نہیں ہے . اسی لیے انہوں نے امریکہ اور پاکستانی آرمی چیف کی اپنے ہی ملک کی حکومت کے خلاف سازش میں انکا سہولت کار بن کر ملک کے محب وطن لیڈر کی حکومت کو گرا کر چن چن کر کرپشن کرنے والے اس ملک کے جیّد ترین چوروں اور منی لانڈررز ہیروں کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا
پاکستان کے آرمی چیف کے نزدیک امریکی دفتر خارجہ کے ایک ادنیٰ سٹاف ممبر کے سائفر جسمیں وہ ٢٢ کروڑ کے ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کو اپنے آفس سے نکالنے کا حکم دے رہا ہے کی کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ یہ ایک روٹین کی بات ہے جبکہ پچھلے دو ہزار سال کی تاریخ میں ایسا ایک بھی واقعہ انکے پاس اپنی دلیل میں ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے لیے موجود نہیں
پاکستان کے ہونہار چیف جسٹس جو دنیا کو ہر لمحے یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے مسلمان ہیں اپنے ہر فیصلے کو قرآن پاک کی کسی سورہ سے شروع کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، وہ اپنے فیصلے میں لکھتے ہیں کہ ایک بیرونی حکومت کے کلرک کے ہمارے وزیر اعظم کو نکالنے کے سائفر کے حکم پر گفتگو کرنے سے اُس ملک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں اسلیے اس مسلے میں پڑنے کی ضرورت نہیں
:میرا سوال آرمی چیف اور چیف جسٹس سے یہ ہے کہ اگر
پینٹاگون کا کوئی لوئر لیول کا اہلکار چوبیس گھنٹے میں پاکستانی آرمی چیف کا اور
امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کا کوئی لوئر لیول کا اہلکار چوبیس گھنٹے میں پاکستان کے چیف جسٹس کا
کان پکڑ کر انہیں انکے عہدوں سے فارغ کرنے کا حکم صادر کریں تو اس پر بھی آپ دونوں ہونہار حضرات کا ردعمل یہی ہو گا جو عوام کے منتخب پاکستانی وزیر اعظم کے معاملے پر ہے ؟؟؟
پاکستانی قوم آپ سے اس سوال کا جواب مانگتی ہے
:لیکن میری بڑی بی ٹھیک کہتی ہے کہ
اوئے بابے: بات کو سمجھا کر... مجّوں کے مقابلے میں گائیوں کا رتبہ تھوڑا بلند ہوتا ہے کیونکہ گائیاں "ھولی کاؤز" ہوتی ہیں
اپنے اقوال و افعال کے قیدی آپ دونوں حضرات اس قوم کے مجرم نہیں؟ آپکو اپنے کیے پر کوئی شرم، کوئی حیا، کوئی گریس ؟؟؟