mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)

شرم نہیں آتی پاکستان کے ٹھیکیدار بننے والوں کو دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے، دوسرے پاکستانیوں کو بھارتی کہہ کر پروپیگنڈہ کرتے ہوئے، دوسروں کو پاکستان کا غدار کہتے ہوئے۔
محمد انور کیا بھارتی ہے؟
نہیں۔
محمد انور پاکستانی ہے۔
محمد انور پاکستان (مشرقی پاکستان) میں پیدا ہوا۔
محمد انور کا باپ کون ہے؟
محمد انور کا باپ وہ ہے جس نے 1971 میں پاک فوج کے لیے بڑھ چڑھ کر قربانیاں دیں۔ جب کوئی پاک فوج کو راشن سپلائی نہیں کرتا تھا تو یہ محمد انور کا باپ تھا جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پاک فوج کو راشن مہیا کر رہا تھا۔
نتیجہ یہ نکلا کہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد اس جرم میں محمد انور کے باپ کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا، اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جیل سے آزاد ہو کر بھی محمد انور کے باپ نے پاکستانی شہریت ترک نہیں کی، بلکہ اپنا سارا کاروبار اور جائیداد پر لات مار کر مغربی پاکستان آ کر بس گیا۔
محمد انور کے باپ کو پاکستان کے لیے ان تمام تر قربانیاں پیش کرنے پر "تمغہ امتیاز" سے نوازا گیا۔
محمد انور پر ان بہتان تراشوں نے الزام لگایا کہ وہ بھارتی ہے۔ حالانکہ محمد انور اپنی پوری زندگی میں کبھی بھارت نہیں گیا (نوٹ: لندن گائی نامی ایک ممبر نے میری تصحیح کی ہے کہ محمد انور صاحب ایک مرتبہ نظام الدین اولیاء صاحب کی درگاہ کی زیارت کے سلسلے میں انڈیا جا چکے ہیں۔ لندن گائی صاحب کا شکریہ)۔
اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے محمد انور نے آج تک اپنی پاکستانی شہریت ترک نہیں کی۔
محمد انور بھارتی نہیں، بلکہ پاکستانی ہے۔ محمد انور غدار نہیں، بلکہ پاکستان کا وفادار ہے۔
پاکستان کے اصل غدار یہ پاکستان کے ٹھیکیدار ہیں جنہوں نے 3 مرتبہ دو قومی نظریے کا گلا گھونٹا
جی ہاں، یہ پاکستان کی ٹھیکدار بننے والے لوگ ہی پاکستان کے اصل غدار ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 2 قومی نظریے کا گلا پہلی مرتبہ 1951 میں گھونٹا جب انہوں نے انڈیا سے بھارتی مسلمانوں کی ہجرت پر پابندی لگا دی۔
یہ وہی ٹھیکیدار تھے جنہوں نے 1971 میں 2 قومی نظریہ کا گلا دوسری بار گھونٹا اور بنگالیوں کو انکے حقوق نہ دیے اور یوں مشرقی پاکستان گنوا دیا۔
پاکستان کے غدار یہی ٹھیکیدار ہیں اور انہوں نے 1971 میں ہی دو قومی نظریے کا گلا دوسری بار گھونٹا جب انہوں نے ڈھائی لاکھ بیہاری پاکستانیوں کو پاکستان نہ آنے دیا بلکہ مکتی باہنی کے ہاتھوں اذیتیں سہنے اور قتل ہونے کے لیے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں چھوڑ دیا۔
ایسے منحوسیت پھیلا کر پتا نہیں پھر کس منہ سے یہ دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- http://www.mqm.org/Assets/Images/NewsImage/m-anwar-mqm.jpg
Last edited: