Alishbah
Voter (50+ posts)
کیا قومی سیاست غلاظت ہے ؟
سیاست غلاظت ہے اور کم از کم پاکستانی سیاست تو نری غلاظت ہے ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان ابھی چند روز پہلے او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلیے سرزمین حجاز گئے ۔۔ وہی اجلاس جس میں گزشتہ برسوں پاکستانی سربراہ کو خطاب کا موقع نہیں دیا جا رہا تھا عرب ممالک کے ساتھ کامیاب سفارت کاری کی بدولت وزیر اعظم پاکستان کو دس منٹ تک گفتگو کا موقع فراہم کیا گیا۔۔۔
عمران خان نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے سے لیکر ناموس رسالت ص کی حفاظت اور اسلام و فوبیا سمیت امت مسلمہ کو در پیش تمام مسائل کی طرف سربراہان مملکت کی توجہ مبذول کروانے کی بھر پور کوشش کی ۔۔۔
وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ اگر زندگی میں مجھے کبھی بھی اس اجلاس سے خطاب کا موقع ملا تو سب سے پہلے مغرب کی طرف سے توہین رسالت ﷺ کے موضوع پر گفتگو کروں گا ۔۔ ہمیں مل کر اہل مغرب کو رسالت ماب ص کی عزت و تکریم کا معاملہ سمجھانا ہو گا اور جس طرح "ہولوکاسٹ" کے بارے میں اپنا بیانیہ دنیا کو سمجھانے میں کامیاب ہوئے ہیں ہمیں بھی وہی طرز عمل اپنانا ہو گا ۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان کا بیان انتہائی جامع اور پر اثر تھا ۔۔۔ سن کر اطمینان ہوا کہ امت محمدیہ ﷺ کے حساس ترین مسائل پر پاکستان نے نکات پیش کیے اور دنیا نے انکو سنا ۔۔۔۔ مگر سیاست غلاظت ہے ۔۔۔۔
الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر شاید ہی کہیں اس خطاب کے اہم نکات کا ذکر یا ان پر کوئی مثبت بحث نظر سے گزری ہو ۔۔۔ جبکہ اس کے برعکس غیر سیاسی سر تا پا برقع میں لپٹی اہلیہ کے بارے میں اخلاق سے گرا تمسخر، (دیکھو کہیں برقع میں مراد سعید کو تو چھپا کر نہیں لے گیا جیسی نیچ اور گھٹیا جگتیں، دیکھو دیکھو اس بار جوتے نہیں اتارے ، اس کو تو احرام بھی باندھنا نہیں آتا سمیت( سعودی عرب میں تعینات پاکستانی افسر کو خاور مانیکا بنا کر پیش کرنے جیسی لغو پوسٹس اس دن سے وائرل ہیں۔
افسوس کی بات ہے ! سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر اس اختلاف میں اتنا اندھا لولاپن کہ سفارتی محاذ پر اتنی اہم پیش رفت کو چھوڑ کر ہم ان گھٹیا موضوعات پر چسکے لے رہے ہیں ایک طرف سے طوفان بدتمیزی ہے تو دوسری جانب بھی پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے ۔۔۔
سوال یہ ہے کہ سیاست غلاظت ہے یا ہم بحثیت قوم غلیظ و رذیل ہو چکے ہیں ؟؟ کیونکہ دنیا میں کسی اور جمبہوری ملک میں مکمل فریڈم آف سپیچ کے ساتھ بھی یہ سب تو نہیں ہوتا جو یہاں اخلاقیات کا لبادہ اوڑھے ہو رہا ہے ۔۔۔ شاید ہم ہی غلیظ ہو چکے ہیں اور سیاست کا قصور نہیں ۔۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/V1nkWpX.jpg
Last edited by a moderator: