ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مخلوط حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے چین کو اتنا ناراض کردیا تھا کہ اگر بتادوں تو سب حیران ہوجائیں گے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، مخلوط حکومت نے دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کو التوا میں ڈالے رکھا، معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا جس سے ترقی اور خوشحالی رک گئی۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بھی ناراض کر دیئے گئے تھے، عمران نیازی نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈال لئے اور ملک کو بدنام کیا، مخالفین پر دن رات الزام تراشی اور دشنام طرازی کی جاتی ہے۔

عمران خان نے چین کو اتنا ناراض کردیا تھا بتادوں تو سب حیران ہوجائیں، وزیراعظم - ایکسپریس اردو
سابق حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کو التوا میں ڈالے رکھا، شہباز شریف
www.express.pk