کیا عبدالقیوم نیازی وزیراعظم عمران خان کے ہم قبیلہ ہیں؟
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے حالیہ الیکشن کی مہم کے دوران باغ میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے عبدالقیوم نیازی کے متعلق حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’نیازی یہاں کیسے آ گیا ہے، میں بڑا حیران ہوا ہوں۔‘ پھر مسکراتے ہوئے کہا ’ویسے ہم نیازی ساری جگہ پھیل گئے ہیں۔‘
وزیراعظم پاکستان کے اس بیان کے بعد یہ تاثر ملا تھا کہ عبدالقیوم کا تعلق عمران خان کے قبیلے سے ہے۔
اردو نیوز نے جب حارث قدیر سے پوچھا کہ یہ ’نیازی‘ کا کیا معاملہ ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’عبدالقیوم خان نیازی کا تعلق مغل قبیلے کی دُلی شاخ سے ہے۔ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی کا لاحقہ ایسے ہی لگا رکھا ہے جبکہ ان کی قبیلے کے کسی اور فرد نے اپنے نام کے ساتھ نیازی کا لاحقہ نہیں لگایا، ہاں کچھ دیگر قبائل کے چند لوگوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی کا لاحقہ لگا رکھا ہے۔‘
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سردارعبدالقیوم خان نیازی کا خاندان روایتی طور پر مسلم کانفرنس کے ساتھ وابستہ رہا ہے۔ مسلم کانفرنس میں دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے سردارعبدالقیوم خان ایک نمایاں رہنما تھے۔ چنانچہ ایک ہی پارٹی میں دو ایک جیسے ناموں میں فرق کرنے کے لیے پونچھ والےعبدالقیوم خان نے اپنے نام کے ساتھ ’نیازی‘ کا اضافہ کیا تھا۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کون ہیں؟
پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں اس فیصلے کی تصدیق کی اور لکھا کہ ’طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیراعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔‘
www.urdunews.com