کیا سچ مچ یہ پشتونوں کو احمق سمجھتے ہیں؟

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Passed as Received!

ذرا یہ نئی صف بندی ملاحظہ کیجیے

مسلم لیگ ن پنجاب میں آپریشن کی شدید مخالفت کرتی رہی۔ لیکن حالیہ حملوں کے بعد مجبوراً اجازت دے دی اس شرط کے ساتھ کہ " آپریشن ردلفساد میں رینجرز کے ساتھ پنجاب پولیس بھی اپنے طور پر کاروائیاں کرے گی"
اس کے بعد اچانک مبینہ طور پر پنجاب پولیس کی جانب سے پشتونوں کی پکڑ دھکڑ کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں اور فوری طور پر ایسے پمفلٹ بانٹے جاتے ہیں جن میں خاص طور پر پٹھانوں کو متنبہ کیا گیا ہوتا ہے۔ ان پمفلٹس پر خود پولیس اور مسلم لیگ ن پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھتی ہے۔
اس کے جواب میں کے پی کے میں مسلم لیگ ن کے ہی رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم اے این پی اور جے یو آئی کےساتھ ملکر ( جو دونوں نواز شریف کے اہم ترین اتحادی اور مرکزی حکومت کا حصہ ہیں ) " پنجاب " کے خلاف قرار داد پیش کرتےہیں اور اسفند یار ولی اعلان فرماتے ہیں کہ کے پی کے سے پنجابیوں کو نکال دینگے!
آگے بڑھنے سے پہلے اس نقطے پر بھی غورفرما لیجیے کہ کاروائیاں مسلم لیگ ن کر رہی ہے لیکن فضل الرحمن اور اسفند یارولی کا نشانہ پنجاب اور پاکستان کی وحدت ہے۔ مجال ہے جو نواز شریف کے خلاف ایک لفظ منہ سے نکالیں

ابھی شائد آپریشن کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرتے ہیں کہ افغاستان میں کام کرنے والی امریکی کی قائم کردہ ایجنسی این ڈی ایس کے سوشل میڈیا کاؤنٹس اور پیجز سے ایک ساتھ پشتونوں کے ساتھ زیادتی کی بے شمار تصاویر وائرل کر دی جاتی ہیں۔ جو سب کی سب جعلی ثابت ہوتی ہیں۔
حامد میر فوری طور پر کیپیٹل ٹاک میں پشتونوں کے ساتھ پنجاب میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر خصوصی پروگرام کرتا ہے۔
اور تو اور سات سمندر پار بیٹھا الطاف حسین اسفند یارولی کی آواز میں آواز ملا کر کہتا ہے کہ پشتونوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور میں ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتا۔ الطاف حسین وہی ہیں جس کو کل تک اے این پی کراچی میں پشتونوں کی قاتل کہتی رہی۔
(انٹرپول نے تمام تر ثبوتوں کے باؤجود الطاف حسین کے خلاف کاروائی سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ وہ واقعی برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کا ایجنٹ ہے)
پاکستان میں ہم جنس پرستی کو قانونی شکل دینے کے لیے سرگرم موم بتی مافیا کی سرخیل ماروی سرمد پشتونوں کے خلاف امتیازی سلوک پر ٹویٹس کرتی ہیں۔
( مزے دار بات یہ ہے کہ پشتون خود اس زیادتی سے لاعلم ہیں اور جو پشتون ایک بار پنجاب میں آباد ہوجائے وہ واپس کے پی کے جانے کا نام نہیں لیتا :) )
یوں پشتونوں کو " ظلم " سے بچانے کے لیے مسلم لیگ ن ، انڈیا، این ڈی ایس، حامد میر (سی آئی اے ) ، الطاف حیسن( ایم آئی 6 ) سیکولر عوامی نیشنل پارٹی، موم بتی مافیا اور علماء کا ایک خاص طبقہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

ویسے حد ہے :) کیا سچ مچ یہ پشتونوں کو اتنا ہی احمق سمجھتے ہیں؟
کیا پشونوں کو اسلام اور پاکستان دشمنوں کی یہ حیرت انگیز صف بندی نظر نہیں آرہی؟
اسلام کے آخری قلعے پاکستان کو توڑنے کے لیے
بلوچ پنجابی جنگ ناکام رہی۔
دیوبندی بریلوی جنگ ناکام رہی۔
اب تیسری کوشش پشتون پنجابی جنگ کروانے کی ہے۔
امت میں عصبیت پھیلانے کی انکی یہ جنگ اللہ کے خلاف ہے جس میں ان شاءاللہ یہ ناکام رہینگے۔ دکھ اس بات کا ہے کہ علماء بھی فرقہ واریت کے بعد عصبیت کا علم بلند کر چکے ہیں۔ شائد اللہ ان پر بھی اتمام حجت کرنا چاہتا ہے۔
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آپکی بات سے عبوری طور پر اتفاق کرونگا۔ لیکن اس ساری تحریر میں آپ عمران خان کی ٹویٹ کو ایسے صفائی سے نکال گئے جیسے مکھن میں سے بال۔
بہرحال، حقیقت یہی ہے کہ بھلے چارسدہ حملے کو ناکام بنانے والے یا لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے، انکی وردی کا رنگ بھی ایک ہے اور خون کا بھی۔
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
آپکی بات سے عبوری طور پر اتفاق کرونگا۔ لیکن اس ساری تحریر میں آپ عمران خان کی ٹویٹ کو ایسے صفائی سے نکال گئے جیسے مکھن میں سے بال۔
بہرحال، حقیقت یہی ہے کہ بھلے چارسدہ حملے کو ناکام بنانے والے یا لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے، انکی وردی کا رنگ بھی ایک ہے اور خون کا بھی۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تحریر میری نہیں ہے.
دوسری بات کہ عمران ہی اسوقت ایک مخلص لیڈر ہے......کبھی اگر بونگی مارتا ہے تو کوئی بات نہیں. آپ بھی معاف کر دیں.
تیسری بات آپ اس تحریر پر اسکے ٹویٹ چھڑک کر پڑھ لیں.

اب خوش؟

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تحریر میری نہیں ہے.
دوسری بات کہ عمران ہی اسوقت ایک مخلص لیڈر ہے......کبھی اگر بونگی مارتا ہے تو کوئی بات نہیں. آپ بھی معاف کر دیں.
تیسری بات آپ اس تحریر پر اسکے ٹویٹ چھڑک کر پڑھ لیں.

اب خوش؟

آپکے تھریڈ کا تھمب نیل امیج دیکھا، واقعی اپنے دشمن کی پہچان سہی طور کرنی چاہیئے۔

بہرحال، حالات کی موجودہ خرابی کو دیکھتے ہوئے، اسکا آدھا کریڈت تو عمران خان کی بونگی کو بھی جاتا ہی ہے۔ اب یہ مخلصانہ بونگیاں پتہ نہیں کب بند ہونگی۔

دوسری کہاوت ہے کہ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر۔ پتہ نہیں یہ ملک اپنے ایٹمی اثاثے اور اسطرح کے اندرونی خلفشار کے ساتھ ان مخلصانہ بونگیوں کا کس قدر متحمل ہو سکتا ہے؟

مجھے چھوڑیں، میں تو پیدائشی پریشان ہوں، بس آپ خوش رہا کریں، میری خوشی تو کب کی خودکشی کر چکی۔۔۔۔ جب سے پتہ چلا کہ ان نوروں اور زرداریوں کے علاوہ اگر ہمارے پاس آپشن ہے بھی تو مخلصانہ بونگیوں کا۔
 
This is what we have apparently in store so far.
 
Zamaray Khan

Chief Minister (5k+ posts)
I totally agree with you .Though I'm not happy with Punjab govt attitude towards pashtoons but its got nothing to do with Punjsbis . We have to be very carfull when we talk about race issue in Pakistan . As Punjsbi ,pashtoon and every one we should condemn Pmln govt not the whole Punjab .
Pakistan already has serious internal issue . We don't want another internal war just because of race issue .

I'm sure RAW AND NDS must be very active now a days and trying to find their new agent on the current issue.
By the way I'm pashtoon and my all time best friend is Punjabi . And second best friend too .
 
The ruling elite is a venomous snake which bites Sindhi+Baluchi+Pashtoons+Punjabis+Bultistanis=Pakistan indiscriminately.
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
Rest assured it is of some other patriot, not his. Now what is objectionable in it?

Nothing !

I was just making a wild guess. Because Zaid Hamid's most favorite words for Hamid Mir are: "Hamid Mir agent of CIA" and "Hamid Mir Jafar". Same I saw in the article.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے صحیح اصلیت بیان کی ان لوگوں کی . . . . . . . انشاء اللّه ان لوگوں کو اس چال پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا
 
LeezaKhan

Minister (2k+ posts)
Agree with the treads starter. Pakhtun profiling in Punjab and promoting it in such a dubious way is a deliberate act to devide the two ethnicities while so-called pashtun leader Asfandya and Punjabi leader Nawaz Sharif are still allies. Only blind by heart would not see it.

On the other hand, Punjab mafia aka police under Sanaullah is taking the advantage of all this and filling their pockets by harassing Pakhtuns and putting them in jail.
 
tz00007

Minister (2k+ posts)
they are catching pashtuns and putting them in jail indiscriminately..

why dont ask the question. in pakistan everyone hates punjabis.. be it balochs, sindis or saraiki and now pashtuns.. why is it that all of them hate punjabis??
 
rehan459

MPA (400+ posts)
because punjabis are the only progressive nation rest cannot progress and also want to see them in their state

they are catching pashtuns and putting them in jail indiscriminately..

why dont ask the question. in pakistan everyone hates punjabis.. be it balochs, sindis or saraiki and now pashtuns.. why is it that all of them hate punjabis??
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
نجاب میں یوں ہوا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ حکمرانوں کے بھی سیاسی مصلحتوں کی بنا پر ان دہشت گردوں سے روابط ہیں۔ آپریشن شروع ہوا ہے تو اس میں جان بوجھ کر بے گناہ پشتونوں کو تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ منافرت کی گرد اڑے اور نتیجے میں لوگ یہ پوچھنا بھول جائیں کہ جناب، رد الفساد کا خیر مقدم، مگر ضرب عضب کا کیا بنا؟ اب تک ردالفساد میں کس کس شدت پسندی کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا؟ لال مسجد، جامعہ رشیدیہ، مرید کے اور جھنگ کے بعض مدارس میں کیونکر اب بھی منبروں سے نفرت انگیزی جاری ہے؟ بدقسمتی سے ہوا بھی ایسا ہی ہے کہ لوگ گالیوں، وضاحتوں اور معذرتوں میں الجھ کر درج بالا ضروری سوالات کو فراموش کر بیٹھے ہیں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تحریر میری نہیں ہے.
دوسری بات کہ عمران ہی اسوقت ایک مخلص لیڈر ہے......کبھی اگر بونگی مارتا ہے تو کوئی بات نہیں. آپ بھی معاف کر دیں.
تیسری بات آپ اس تحریر پر اسکے ٹویٹ چھڑک کر پڑھ لیں.

اب خوش؟

:pتھوڑی سی یہ والی ٹویٹ بھی چھڑک لوں؟

Last edited:

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
:pتھوڑی سی یہ والی ٹویٹ بھی چھڑک لوں؟

Sure! Rather, this will be most important tweet to curb the idiocy of a person leading a province. While Pakistan is in a state of war such statements must not be considered less dangerous than that of TTP facilitator and their mentors like Diesel Fazlu Khar@m Khor.
 
Last edited:

Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)
42700.jpg
 
Back
Top