کیا حسن نصر اللہ کی مخبری ایرانی القدس فورس کے سربراہ نے کی؟

8qaaananistataso.png

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعوے کیے جارہے ہیں کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی مخبری اسرائیل کو کرنے کے معاملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے مڈل ایسٹ آئی اور یروشلم پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی ، حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد سے لاپتہ تھے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ ان سے حسن نصر اللہ کی اسرائیل کو مخبری کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔


مڈل ایسٹ آئی نےاپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسماعیل قانی نا صرف زندہ اور محفوظ ہیں بلکہ ان سے تفتیش بھی جاری ہے، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل قانی اور ان کی ٹیم سے تفتیش کی جارہی ہے، ایرانیوں کو شبہ ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی غیر معمولی دراندازی کی وجہ سے ہر کوئی زیر تفتیش ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی خبررساں اداروں نے یہ خبر دی تھی کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد سے اسماعیل قانی غائب ہیں، ممکن ہے کہ وہ بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
I don't think so.
Why Iranian gen would do that?? Hasan Nasar Ullah was Iran's biggest asset in the world.