گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور نے مریم نواز سے متعلق کچھ الفاظ کہے جس پر ن لیگی رہنما سیخ پا ہیں اور سخت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز میں لاہور آرہا ہوں، میں مینارپاکستان جلسہ کرکے رکھاؤں گا، میں بارات لیکر آرہا ہوں
اس پر ن لیگی رہنما شدید غصے میں آگئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور کو عورتوں کی عزت کرنا نہیں آتی، انہوں نے چیلنج کیا کہ اب علی امین گنڈاپور اٹک کا پل کراس کرکے دکھائے۔
ن لیگ کے اس غم وغصے پر پی ٹی آئی رہنماؤں، سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ کیا عزت صرف مریم نواز کی ہے؟ پی ٹی آئی خواتین کی کوئی عزت نہیں؟ جب مریم نواز کی پولیس لوگوں کے گھروں میں گھسی، پی ٹی آئی خواتین کو گھسٹیا،انکی بے حرمتی کی اس وقت خواتین کی عزت یا نہیں آئی؟
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت جیسا گھٹیا کیس بنایا گیا، انکے خلاف ایک کیس کے بعد دوسرا کیس بنایا گیا، اسکے سابق شوہر کو لانچ کرکے اسکی کردارکشی کی گئی، اس وقت خواتین کی حرمت یاد نہیں آئی؟
خدیجہ صدیقی نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خطاب پَر حکومتی جماعتوں نے جتنا شور مچایا ہے، اگر اسکا آدھا بھی مچا دیتے جب بشریٰ بی بی پر غلیظ عدت کیس بنایا گیا، ان کو عدالت میں ذلیل کرنے کے لئے انکی ماہواری کا دورانیہ بیان کیا جا رہا تھا! جب عون چودھری اور مُبینا ملازم کی جھوٹی گواہی پر بشریٰ بی بی کو ۷ سال سزا دی گئی تھی ،تو ملک میں یہ حالات نا ہوتے! کہاں تھی تب آپکی اخلاقیات؟!
عائشہ بھٹہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جمائمہ خان کی نجی زندگی سے لے کر عدت کیس میں بشری عمران خان سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کی تمام خواتین پردنیا جہاں کی غلاظت انڈیلنے والےعورت کو سیاست میں گالی بنانےوالےن لیگی آج پریس کانفرنس پرپریس کانفرنس کرکےہمیں عورت کی عزت و تکریم پردرس دےرہے ہیں۔ یہ منافقت کا بدترین درجہ ہے
زبیر علی خان نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی کردار کشی کرنے کے لیے تاریخ کا غلیظ ترین کیس عدت نکاح بنوایا، شرعی قانون تک تبدیل کر دیا لیکن خواتین کے حرمت کے جعلی علمبردار خاموش رہے۔۔۔ اب ان کو کس منہ سے خواتین کی حرمت یاد آگئی؟ یہ منافقت کے اعلی معیار پر قائم ہیں
اسد نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں لوگوں اور میڈیا کی اخلاقیات کا دائرہ بس ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے گرد گھومتا ہے، پی ٹی آئی کی ہر طرح کی بکواس پر نا تو کوئی ڈان نیوز، جینو نیوز اور دیگر چینلوں کی مائیاں ویڈیوز بناتی ہیں نا کسی کو ان کی بکواس میں کچھ برا نظر آتا ہے۔ بھلے اسکا شکار خواتین ہی کیوں نہ ہوں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی خواتین پر پولیس گردی کے ذریعے تشدد کرانے والی جماعت کو علی آمیں گنڈا پُور کے بیان پر اعتراض ہے ۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی بیوی پر اسلامی تاریخ کا گھٹیا ترین عدت کیس چلانے والے بھی آج گنڈا پور کی تقریر پر اعتراض کر رہے ہیں
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی کردار کشی کرنے کے لیے تاریخ کا غلیظ ترین کیس عدت نکاح بنوایا، شرعی قانون تک تبدیل کر دیا لیکن خواتین کے حرمت کے جعلی علمبردار خاموش رہے۔۔۔ اب ان کو کس منہ سے خواتین کی حرمت یاد آگئی؟ یہ منافقت کے اعلی معیار پر قائم ہیں
ایڈوکیٹ فائزہ نے تبصرہ کیا کہ اب یہ خاتون بھی اخلاقیات کا درس دیں گی۔ سبحان اللّٰہ! آپکی غیرت کہاں تھی جب PTI کے لوگوں کے گھروں کی چادر چار دیواری کو پامال کیا جا رہا تھا؟ جب خواتین کے سروں سے چادروں کو کھینچا جا رہا تھا؟ جب انہے سڑکوں پہ گھسیٹا جا رہا تھا؟ جب جعلی مقدموں میں انہیں عدالتوں میں مہینوں ذلیل کیا جا رہا تھا؟ بد قسمتی سے انکی پوری پارٹی اور انکے سپورٹرز کی نظر میں عزت صرف ایک عورت کی ہے۔
منیبہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی خواتین کی سرعام بےحرمتی کرنے پر کسی وزیر ،مشیر اور ٹاؤٹ صحافیوں کو کبھی خیال نہیں آیا ؟ کیا عورت صرف مریم صفدر ہے ؟ عزت صرف ایک مریم صفدر کی ہے ؟
ایک صاحب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے نزدیک صرف عورت کی عزت مریم نواز کی حد تک ہے باقی کوئی بھی عورت باعزت ان کی نظر میں نہیں ہے اس کا منہ بولتا ثبوت ان کی حکومت میں بشر بی بی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا عدت جیسے غلیظ کیس بنائے گئے اور یہ ایک مکروہ کردار اپ کے سامنے ہے
عثمان فرحت کا کہنا تھا کہ عورتوں کی عزتیں ان کو بے گنا گرفتار کرکے منہ پر کالے کپڑے چڑھاتے وقت یاد نہیں آئیں تھیں؟