کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟سپریم کورٹ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی تھانہ نیوٹائون میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے پولیس اور پراسیکیوشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا ریلی نکالنا یا سیاسی جماعت کا کارکن ہونا جرم ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل

کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

خدا کا خوف کریں یہ کس طرف جا رہے ہیں، 9 مئی کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت میں جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس

ملزمان کےخلاف کیا شواہد ہیں؟ کیا سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہوئی؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

حمزہ کیمپ سمیت دیگر مقامات کے کیمرے مظاہرین نے توڑ دیے تھے، تفتیشی افسر

اس کا مطلب ہے ملزمان کےخلاف کوئی ثبوت نہیں صرف پولیس کے بیانات ہیں، جسٹس جمال مندوخیل

مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کیوں لگائی گئی ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

ملزمان نے آئی ایس آئی کیمپ پر حملہ کیا، وکیل پنجاب حکومت

آپ کو پھر علم ہی نہیں کہ دہشتگردی ہوتی کیا ہے، جسٹس جمال مندوخیل

دہشتگردی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اور کوئٹہ کچہری میں ہوئی تھی، جسٹس جمال مندوخیل

ریلیاں نکالنا کہاں سے دہشتگردی ہوگئی؟ جسٹس جمال مندوخیل

سیاسی جماعتوں اور طلبہ یونین پر پابندی لگانے کی وجہ سے آج ہم اس نے نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل

اصل دہشتگردوں کو پکڑتے نہیں ریلیوں والوں کے پیچھے لگے ہوئے، جسٹس جمال مندوخیل

ملزمان نے اپنے لیڈر کی گرفتاری پر سازش کے تحت حساس اداروں پر حملے کئے، تفتیشی افسر

کیا بم دھماکوں والوں کی سازش کبھی پکڑی گئی ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

اصل دہشتگردوں کی سازش پکڑیں تو کوئی شہید نہ ہو، جسٹس حسن اظہر رضوی
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye session court level kay case hain jin ko supreme court mein lay jaya jaa raha hay, lay jaaney walo ki bhi majboori hay kionkeh session court kay judge to aik phone call ki maar hain, sub kay sub cases aisey hi bogus or political type kay hain.
99% cases sirf police kay apney biyaan pe baney huey hain