Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
اب یہ کہانی کافی دلچسپ ہے۔ اس طیارے کے آنے جانے کے بارے میں ٹویٹس اسرائیلی اخبار 'ہاریٹز' کے مدیر ایوی شراف نے کیں تو یہ پہلا ذریعہ بنا۔
خاص بات یہ ہے کہ ایوی شراف نے مجھے بتایا کہ یہ طیارہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برعکس ایک روز قبل، یعنی بدھ 24 اکتوبر کی صبح اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے اڑا اور اسلام آباد پہنچا۔
مگر اسرائیلی صحافی کے بقول 'اس طیارے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایک چالاکی' کی۔
ان کے مطابق یہ طیارہ تل ابیب سے اُڑ کر پانچ منٹ کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان کے کوئین عالیہ ہوائی اڈے پر اترا اور اترنے کے بعد اسی رن وے سے واپس پرواز کے لیے تیار ہوا۔
اس طرح یہ پرواز جو تل ابیب سے اسلام آباد کے روٹ پر جانے کے بجائے اس 'چھوٹی سی چالاکی' کی مدد سے تل ابیب سے عمان کی پرواز بنی اور پانچ منٹ کے اترنے اور واپس پرواز کرنے سے یہ پرواز عمان سے اسلام آباد کی فلائٹ بن گئی۔
https://twitter.com/x/status/1054423036248637441

اس طرح روٹ تبدیل کرنے سے پروازوں کے مخصوص کوڈ بھی مختلف بن جاتے ہیں جن سے یہ مختلف ایئر ٹریفک کے ٹاورز سے رابطہ کر کے شناخت کرواتے ہیں اور یوں اس پرواز نے پاکستان جانے کے مسئلے کا حل نکالا۔
طیارہ پہلے ہی اسرائیلی نہیں تھا اور اس 'چالاکی' سے پرواز بھی عمان سے اسلام آباد کی بن گئی۔
اپنی بات کی وضاحت کرنے کے لیے ایوی شراف نے اسی طرح کی ایک اور پرواز کا ثبوت اپنے ٹوئٹر پر دے رکھا ہے جو ابوظہبی سے تل ابیب سعودی عرب کے اوپر سے پرواز کر کے آئی مگر براستہ عمان جہاں طیارہ اترا اور پھر نئے کوڈ کے ساتھ پرواز کر گیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/iWaode5.jpg
Last edited by a moderator: