mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
ایڈمن حضرات
امت اخبار کی یہ سازش دیکھئے

ڈیئر ایڈمن: کیا اس بات کا "یقین" ہو جانے کے بعد کہ:۔
۔1۔ امت اخبار "کذاب" ہے، فاسق و فاجر ہے ۔۔۔۔ اسکی خبریں ایسی "سازشیں" ہیں جو کہ ملک میں "فساد" پیدا کر سکتیں ہیں، اسکا جھوٹ ایسا ہے کہ جس کے پھیلنے سے لوگوں کی جانیں جا سکتی ہیں ۔۔۔۔ اسکے جھوٹ کے بہکاوے میں آ کر ایک دنیا گمراہ ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ تو پھر ڈیئر ایڈمن، کیا آپ کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ اس فتنہ گر اخبار کی فورم پر اشاعت پر پابندی لگائی جائے؟
یاد رکھئے، آپ کو آگے اللہ کو جوابدہ ہونا ہے۔ اگر آپ جانتے بوجھتے یہ اس جھوٹ پر پابندی نہیں لگاتے، اور کوئی ای شخص بھی امت کذاب کی خبر یہاں پڑھ کر اسکے بہکاوے میں آ کر گمراہ ہوتا ہے، تو پھر اسکے عذاب کے آدھے ذمہ دار آپ بھی ہوں گے۔
امت اخبار کا یہ جھوٹ اور سازشیں فقط متحدہ تک محدود نہیں رہیں گی، بلکہ وہ وقت پڑنے پر ہر ہر سیاسی پارٹی کے خلاف یہ جھوٹ اور سازشی پروپیگنڈہ پھیلائیں گے۔ چاہے یہ مشرف ہو یا عمران خان یا کوئی اور۔
امت اخبار کا فتنہ طالبانی فتنے کی طرح ہے، جو فقط کسی ایک فریق تک محدود نہیں رہ سکتا، بلکہ جو بھی امت اخبار کے مذہبی نقطہ نظر کو قبول نہیں کرے گا، یہ اسکے خلاف یوں ہی جھوٹا سازشی پروپیگنڈہ شروع کر دیں گے۔
اللہ تعالی آپ کو درست فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین۔
- Featured Thumbs
- http://img684.imageshack.us/img684/9851/page1alx.jpg
Last edited: