کیا اب زرداری کو ووٹ دینے سے عمران خان نہیں آئے گا؟

zai1h12hh31.jpg

ماضی میں شہبازشریف آصف زرداری سے متعلق سخت بیانات دیتے رہے ہیں،آصف زرداری ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے ہیں لیکن 2008 میں جب آصف زرداری صدر تھے تب وہ اکثر جلسوں میں کہتے تھے کہ آصف زرداری کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہبازشریف نہیں، زرداری چور ہے۔

شہبازشریف آصف زرداری اور انکے وزراء سے متعلق علی بابا چالیس چور کی اصطلاح استعمال کرتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے انہیں سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہبازشریف نہیں۔

اس حوالے سے شہبازشریف کے کافی ٹویٹس انکی آرکائیو میں موجود ہیں، آج انہوں نے آصف زرداری کو صدارت کیلئے ووٹ دیا تھا لیکن وہ ماضی میں کہتے تھے کہ عمران خان کوووٹ دینا آصف زرداری کو ووٹ دینا ہے۔

انہوں نے نہ صرف 2013 بلکہ 2018 میں کمپین بھی چلائی تھی اور الیکشن 2018 سے قبل کہا تھا کہ یاد کریں جو میں 2013 میں کہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینا زرداری کو ووٹ دینا ہے...
https://twitter.com/x/status/973449524046909440
شہبازشریف اور انکی جماعت کے ووٹوں کی بدولت آصف زرداری صدر بن گئے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر طنز کے خوب تیر چلارہے ہیں اور انکے آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات کا حوالہ دے رہے ہیں۔

اس پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر پی پی پی اور پی ایم ایل این عوام سے لوٹے گئے اربوں ڈالر بچانے اور پاکستان میں جمہوریت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے اکٹھے ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1766350356693262778
ورک شاہزیب نے طنز کیا کہ یہ ہے شہباز شریف صدر کے طور پر زرداری کو ووٹ دے رہے ہیں۔ تاریخ ایسے غنڈوں اور مینڈیٹ چوروں کو معاف نہیں کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1766356695012278391
مریم نواز نے کچھ سال پہلے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری۔۔ تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے

اس پر عمران نامی سوشل میڈیا صارف نے شہبازشریف کی آصف زرداری کو ووٹ ڈالنے کی فوٹو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اپنے صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ ڈالتے ہوئے: 9 مارچ 2024 قومی اسمبلی
https://twitter.com/x/status/1766386114104090657
عامر علی شاہ نے طنز کیا کہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، گھسیٹنے کے نت نئے طریقوں پر تبادلہ خیال، لاڑکانہ کی بجائے اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکیں گھسیٹنے کے شیڈول میں شامل
https://twitter.com/x/status/1766487196108992852
ساجداکرام نے کہا کہ اچھا تو امپائر کی انگلی کا بیوپاری اصل میں چچا تھا
https://twitter.com/x/status/1766382146392859052
اظہر خان آصف زئی نے طنز کیا کہ رداری کو ووٹ دے کر لاڑکانہ، لاہور ، پشاور اور کراچی کے سڑکوں پر گھسیٹنے کا منظر
https://twitter.com/x/status/1766360973495910568
سید ذیشان عزیز نے کہا کہ شہباز شریف آصف زرداری کو گھسیٹ گھسیٹ کر ایوان صدر لے آئے اور سزا کے طور پر انہیں صدر بنا دیا ہے - اللہ ایسے انتقام لینے والے مخالفین سے سب کو نوازے : آمین
https://twitter.com/x/status/1766370993428193384
نیا پاکستان نے تبصرہ کیا کہ اگر میں نے زرداری کو لاہور ، لاڑکانہ کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں
https://twitter.com/x/status/1766371210932170830
صحافی ثمینہ پاشا نے تبصرہ کیا کہ جو خود الیکٹ نہیں ہوئے انہوں نے مملکت کا سربراہ الیکٹ کر لیا۔ افسوس ہمارے نظام پر
https://twitter.com/x/status/1766572594386366930
صحافی شاکر محمود اعوان نے کہا کہ بہترین کلپس۔۔۔ماضی میں کیسے نواز شریف، آصف زرداری ،شہباز شریف اور بلاول بھٹو ایک دوسرے کو چور،لیٹرا ڈاکو،اور جمہوریت کا دشمن قرار دیتے تھے
https://twitter.com/x/status/1766360401480912946
آصف زرداری کے منتخب ہونے پر وزیراعظم شہبازشریف فورا انکے گھر پہنچے اور انکے گلے لگ گئےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صحافی طارق متین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنے کا نیا طریقہ
https://twitter.com/x/status/1766483885893034192
 
Last edited:

Back
Top