کیا آپ بھی پری زاد ہیں ؟

Ch.Tasawar.inayat

Voter (50+ posts)
کیا آپ بھی پری زاد ہیں؟

ہاشم ندیم صاحب کے قلم سے لکھے گئے ڈرامہ سیریل پری زاد کی بے حد پزیرائی کی وجوہات اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لینے سے قبل اس کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں ـ

پری زاد میں خود میں کھوئی ہوئی (Introvert) پرسنیلٹی ٹائپ کو جس خوبصورتی سے لکھا اور فلمایا گیا ہے، اس کی جتنی داد دی جائے کم ہے ـ
احمد علی اکبر کی لاجواب اداکاری نے کردار کو چار چاند لگا دیئے ہیں ـ مجھے تو لگتا ہے کہ اس ڈرامے کے لکھاری ہاشم ندیم صاحب خود بھی انٹرورٹ انسان ہیں-
ایسی شخصیت کے افراد ،

خاموش طبع، شرمیلے، تنہائی پسند، حساس، اور مضبوط قوت برداشت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی اور چیزوں کو گہرائی اورمختلف انداز میں سوچنے کے عادی ہوتے ہیں ـ آسان الفاظ میں کہوں تو اپنے گردونواح میں موجود افراد، ہم جنہیں "میسنا"یا "بے ایمان" کہہ رہے ہوتے ہیں وہ اصل میں انٹرورٹ افراد ہوتے ہیں ـ

میری نظر میں ڈرامہ سیریل پری زاد کی پذیرائی کی وجوہات میں پہلی وجہ ہمارا معاشرتی و سماجی ڈھانچہ ہے ـ پاکستان میں آبادی کی اکثر یت غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور غریب یا متوسط طبقے میں پیدا ہوا، ہرانٹرورٹ انسان اپنے آپ میں ایک چھوٹا موٹا پری زاد ہوتا ہے ـ

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں رنگ، نسل اور ذات برادری کی بنیاد پر تقسیم بہت گہری ہے ـ انہیں بنیادوں استوار ہمارے سماجی رویوں میں، اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو کم تر یا حقیر سمجھنا معمول کی بات ہے ـ اس سے بھی بڑا سانحہ مگر یہ ہے کہ ہم میں سے اکثریت کو اس تقسیم کے اپنے ہی معاشرے کے لوگوں کی ذہنی صحت پر ہونے والے منفی اثرات کا اندازہ تک نہیں ہےـ

ہمارے ہاں جب کوئی غریب یا متوسط طبقے کاانٹرورٹ انسان اس طرح کے دقیانوسی معاشرے میں زندگی گزار رہا ہوتا ہے تو اسے لوگوں کے تحقیر آمیز رویوں ، طعنوں ، گالیوں، اور دشنام تراشی کا سامنا رہتا ہے ـ جیسا کہ ڈرامے میں بھی پری زاد کو بہروز کریم کے ملنے تک ان تمام رویوں کا سامنا رہا ہے ـ
میری نظر میں پری زاد کے انتہائی ڈرامائی اور غیر حقیقی انداز میں امیر ہونے سے پہلے تک ، یہ ڈرامہ انٹرورٹ انسان کی زندگی سوچ اور احساسات کی حقیقت کے قریب ترین ترجمانی کر رہا ہے ـ

پری زاد کی پزیرائی کی دوسری وجہ ہمارے اندر چھُپی ہوئی شمار مال و دولت اور شان و شوکت کی حواہش ہے ـ ہمارے حقیقی زندگی کے پری زاد جب خود یہ سب کچھ حاصل نہیں کر سکتے تو ڈرامے میں اپنے ہی جیسے کردار کو کامیاب ہوتا دیکھ نفسیاتی تسکین حاصل کرلیتے ہیں ـ نفسیات کی زبان میں کہیں تو ڈرامہ دیکھ کر ان کا کتھارسس ہو جاتا ہے ـ

میرا خدشہ فقط ایک ہے کہ کہیں یہ ڈرامہ، ہمارے پہلے سے ہڈ حرام اور آرام طلب پری زادوں کو شارٹ کٹ کے پیچھے نا لگا دے ـ ہماری آدھی قوم تو پہلے ہی کسی "جھگاڑ" کے چکر میں رہتی ہے ـ

ہمارے حقیقی زندگی کے پری زادوں کو ایک بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ حقیقی زندگی میں آپ کو کوئی ایسا پاگل اور لاوارث بہروز کریم نہیں ملنے والا، جو سب کچھ آپ کے نام کر کے خودکشی کر لے ـ اور نا ہی کوئی نابینا عینی آپ کی زندگی میں آنے والی ہے جو آپ کی ظاہری شکل و صورت سماجی مرتبے کو دیکھے بغیر آپ کے اندر کی خوبصورتی کو سمجھے یا محبت کرے گی ـ حقیقی زندگی کے ہزاروں پری زاد جاگیر داروں کے جرائم اپنے سر لے کر جیلوں میں سڑ رہے ہیں ـ اگریہ جاگیر دار بہت "رحم دل" ہو تو بدلے میں ان کے خاندان کو شاید کچھ پیسے مل جاتے ہوں ـ اور حقیقی زندگی کی"عینیاں" بھی آپ کی ذات برادری، شکل و صورت اور مال و دولت دیکھ کر محبت کرتیں ہیں ـ

لہذا میرے پیارے پری زادو حقیقی زندگی میں آپ کے پاس دو ہی رستے ہیں، پہلا رستہ یہ ہے کہ خود پر ترس کھاتے رہو، دنیا کے تلخ رویوں پر شکوہ کناں رہو اور گھٹ گھٹ کر مرتے رہو،اور لوگوں سے ہمدردی کی بھیک مانگتے رہو ـدوسرا رستہ یہ ہے کہ اپنے خوابوں خیالوں کی دنیا سے باہر نکل کر زندگی کی حقیقت کا سامنا کرو ـ حقیقت یہ ہے کہ یہاں کوئی کسی کی پرواہ نہیں کرتا ـآپ بھی خود رحمی اور اپنے ہی خیالوں میں اپنے آپ کو مظلوم بنا کر خود ہی اپنے اوپر ترس کھانا بند کروـ ٍاپنے حالات سے لڑ جاؤـزندگی کو بالوں سے پکڑ کر لمبا لٹا دو ـ

اپنا بہروز کریم، اپنے اندر کی آگ کو بناؤ ، اپنی محنت اور لگن کو بناؤ، میری ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں صرف ایک ہی انسان آپ کی زندگی بدل سکتا ہے اور وہ انسان، آپ خود ہیں ـ اور یقین کریں یہ کتابی باتیں نہیں ہیں میں ذاتی طور پر ایسے سیلف میڈ دوستوں کو جانتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے ہی معاشرے میں رہ کر، اپنی محنت اور لگن سے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے ـ

تحریر :علامہ تصور عنایت( مغلیانوالی)
Follow me @
Facebook :Allama Tasawar inayat
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کیا آپ بھی پری زاد ہیں ؟

? کیوں جی ؟
وجہ ؟؟
? ہماری کس ادا سے آپ نے سمجھا کہ ہم پری زاد ہیں ؟؟؟

? ہم تو پیدائشی سیدھے سادھے، بھلے مانس پری شکن ہیں
جتھے پری نظر آئی ھلا ھلا ھلا..... لئین بناؤ تے ٹکٹ کٹاؤ تے پہنچ جاؤ
?

چوہدری صاحب مذاق اپنی جگہ لیکن مجھے کہنے دیجئے کہ ہمیشہ کی طرح آپ نے بہترین لکھا ہے
?
? اعلی قلمکاری پر
 
Shahbng

Politcal Worker (100+ posts)
apki baat sahi hai, bohut sare pari zaad hain hamare muashre main, masla tab hota hai jab purana pari zaad new pari zaad ban k apni purani mehromyon ka kasorwar muashre ko tehrata hai or uska inteqam leta hai. isi waja se kehte hain apni asliyat kabhi bholni nahe chaheye, asliyat or aokaat apko shukar guzar or rehem dil banae rakhti hai.
 
Ch.Tasawar.inayat

Voter (50+ posts)

کیا آپ بھی پری زاد ہیں ؟

? کیوں جی ؟
وجہ ؟؟
? ہماری کس ادا سے آپ نے سمجھا کہ ہم پری زاد ہیں ؟؟؟

? ہم تو پیدائشی سیدھے سادھے، بھلے مانس پری شکن ہیں
جتھے پری نظر آئی ھلا ھلا ھلا..... لئین بناؤ تے ٹکٹ کٹاؤ تے پہنچ جاؤ
?

چوہدری صاحب مذاق اپنی جگہ لیکن مجھے کہنے دیجئے کہ ہمیشہ کی طرح آپ نے بہترین لکھا ہے
?
? اعلی قلمکاری پر

کیا آپ بھی پری زاد ہیں ؟

? کیوں جی ؟
وجہ ؟؟
? ہماری کس ادا سے آپ نے سمجھا کہ ہم پری زاد ہیں ؟؟؟

? ہم تو پیدائشی سیدھے سادھے، بھلے مانس پری شکن ہیں
جتھے پری نظر آئی ھلا ھلا ھلا..... لئین بناؤ تے ٹکٹ کٹاؤ تے پہنچ جاؤ
?

چوہدری صاحب مذاق اپنی جگہ لیکن مجھے کہنے دیجئے کہ ہمیشہ کی طرح آپ نے بہترین لکھا ہے
?
? اعلی قلمکاری پر

شکریہ جناب عالی
 
Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
کیا آپ بھی پری زاد ہیں؟

ہاشم ندیم صاحب کے قلم سے لکھے گئے ڈرامہ سیریل پری زاد کی بے حد پزیرائی کی وجوہات اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لینے سے قبل اس کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں ـ

پری زاد میں خود میں کھوئی ہوئی (Introvert) پرسنیلٹی ٹائپ کو جس خوبصورتی سے لکھا اور فلمایا گیا ہے، اس کی جتنی داد دی جائے کم ہے ـ
احمد علی اکبر کی لاجواب اداکاری نے کردار کو چار چاند لگا دیئے ہیں ـ مجھے تو لگتا ہے کہ اس ڈرامے کے لکھاری ہاشم ندیم صاحب خود بھی انٹرورٹ انسان ہیں-
ایسی شخصیت کے افراد ،

خاموش طبع، شرمیلے، تنہائی پسند، حساس، اور مضبوط قوت برداشت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی اور چیزوں کو گہرائی اورمختلف انداز میں سوچنے کے عادی ہوتے ہیں ـ آسان الفاظ میں کہوں تو اپنے گردونواح میں موجود افراد، ہم جنہیں "میسنا"یا "بے ایمان" کہہ رہے ہوتے ہیں وہ اصل میں انٹرورٹ افراد ہوتے ہیں ـ

میری نظر میں ڈرامہ سیریل پری زاد کی پذیرائی کی وجوہات میں پہلی وجہ ہمارا معاشرتی و سماجی ڈھانچہ ہے ـ پاکستان میں آبادی کی اکثر یت غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور غریب یا متوسط طبقے میں پیدا ہوا، ہرانٹرورٹ انسان اپنے آپ میں ایک چھوٹا موٹا پری زاد ہوتا ہے ـ

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں رنگ، نسل اور ذات برادری کی بنیاد پر تقسیم بہت گہری ہے ـ انہیں بنیادوں استوار ہمارے سماجی رویوں میں، اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو کم تر یا حقیر سمجھنا معمول کی بات ہے ـ اس سے بھی بڑا سانحہ مگر یہ ہے کہ ہم میں سے اکثریت کو اس تقسیم کے اپنے ہی معاشرے کے لوگوں کی ذہنی صحت پر ہونے والے منفی اثرات کا اندازہ تک نہیں ہےـ

ہمارے ہاں جب کوئی غریب یا متوسط طبقے کاانٹرورٹ انسان اس طرح کے دقیانوسی معاشرے میں زندگی گزار رہا ہوتا ہے تو اسے لوگوں کے تحقیر آمیز رویوں ، طعنوں ، گالیوں، اور دشنام تراشی کا سامنا رہتا ہے ـ جیسا کہ ڈرامے میں بھی پری زاد کو بہروز کریم کے ملنے تک ان تمام رویوں کا سامنا رہا ہے ـ
میری نظر میں پری زاد کے انتہائی ڈرامائی اور غیر حقیقی انداز میں امیر ہونے سے پہلے تک ، یہ ڈرامہ انٹرورٹ انسان کی زندگی سوچ اور احساسات کی حقیقت کے قریب ترین ترجمانی کر رہا ہے ـ

پری زاد کی پزیرائی کی دوسری وجہ ہمارے اندر چھُپی ہوئی شمار مال و دولت اور شان و شوکت کی حواہش ہے ـ ہمارے حقیقی زندگی کے پری زاد جب خود یہ سب کچھ حاصل نہیں کر سکتے تو ڈرامے میں اپنے ہی جیسے کردار کو کامیاب ہوتا دیکھ نفسیاتی تسکین حاصل کرلیتے ہیں ـ نفسیات کی زبان میں کہیں تو ڈرامہ دیکھ کر ان کا کتھارسس ہو جاتا ہے ـ

میرا خدشہ فقط ایک ہے کہ کہیں یہ ڈرامہ، ہمارے پہلے سے ہڈ حرام اور آرام طلب پری زادوں کو شارٹ کٹ کے پیچھے نا لگا دے ـ ہماری آدھی قوم تو پہلے ہی کسی "جھگاڑ" کے چکر میں رہتی ہے ـ

ہمارے حقیقی زندگی کے پری زادوں کو ایک بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ حقیقی زندگی میں آپ کو کوئی ایسا پاگل اور لاوارث بہروز کریم نہیں ملنے والا، جو سب کچھ آپ کے نام کر کے خودکشی کر لے ـ اور نا ہی کوئی نابینا عینی آپ کی زندگی میں آنے والی ہے جو آپ کی ظاہری شکل و صورت سماجی مرتبے کو دیکھے بغیر آپ کے اندر کی خوبصورتی کو سمجھے یا محبت کرے گی ـ حقیقی زندگی کے ہزاروں پری زاد جاگیر داروں کے جرائم اپنے سر لے کر جیلوں میں سڑ رہے ہیں ـ اگریہ جاگیر دار بہت "رحم دل" ہو تو بدلے میں ان کے خاندان کو شاید کچھ پیسے مل جاتے ہوں ـ اور حقیقی زندگی کی"عینیاں" بھی آپ کی ذات برادری، شکل و صورت اور مال و دولت دیکھ کر محبت کرتیں ہیں ـ

لہذا میرے پیارے پری زادو حقیقی زندگی میں آپ کے پاس دو ہی رستے ہیں، پہلا رستہ یہ ہے کہ خود پر ترس کھاتے رہو، دنیا کے تلخ رویوں پر شکوہ کناں رہو اور گھٹ گھٹ کر مرتے رہو،اور لوگوں سے ہمدردی کی بھیک مانگتے رہو ـدوسرا رستہ یہ ہے کہ اپنے خوابوں خیالوں کی دنیا سے باہر نکل کر زندگی کی حقیقت کا سامنا کرو ـ حقیقت یہ ہے کہ یہاں کوئی کسی کی پرواہ نہیں کرتا ـآپ بھی خود رحمی اور اپنے ہی خیالوں میں اپنے آپ کو مظلوم بنا کر خود ہی اپنے اوپر ترس کھانا بند کروـ ٍاپنے حالات سے لڑ جاؤـزندگی کو بالوں سے پکڑ کر لمبا لٹا دو ـ

اپنا بہروز کریم، اپنے اندر کی آگ کو بناؤ ، اپنی محنت اور لگن کو بناؤ، میری ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں صرف ایک ہی انسان آپ کی زندگی بدل سکتا ہے اور وہ انسان، آپ خود ہیں ـ اور یقین کریں یہ کتابی باتیں نہیں ہیں میں ذاتی طور پر ایسے سیلف میڈ دوستوں کو جانتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے ہی معاشرے میں رہ کر، اپنی محنت اور لگن سے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے ـ

تحریر :علامہ تصور عنایت( مغلیانوالی)
Follow me @
Facebook :Allama Tasawar inayat
Haven’t seen this drama serial but man you do write well ........ ??
 
Back
Top