کیا آپکے گھر کتا ہے؟

Athra

Senator (1k+ posts)
کاپی پیسٹ
یک دیہاتی لڑکا شہر سے پڑھ لکھ کر واپس دیہات گیا توگاؤں کے چوہدری صاحب نے سوال کیا کہ پتر پڑھنے لکھنے کا کیا فائدہ ہے؟
لڑکا: چوہدری صاحب پڑھنے لکھنےسے "لوجکس" کلیر ہو جاتی ہیں.
چوہدری صاحب : یہ "لوجکس" کیا ہوتی ہیں؟
لڑکا: "لوجکس" منطق کو کہتے ہیں
چوہدری صاحب : یہ منطق کیا ہوتی ہے؟
لڑکا: ميں سمجھاتا ہوں آپ کو۔۔۔۔
لڑکا: چوہدری صاحب آّپ کے گھر میں کتا ہے؟
چوہدری صاحب : ہاں ہے
لڑکا: اس کا مطلب آپ کا گھر بڑا ہوگا؟ (جس کی حفاظت کےلیے کتا رکھا ہوا ہے)
چوہدری صاحب : ہاں گھر توبڑا ہے..
لڑکا: پھر آپ کے ہاں نوکر چاکر بھی کا فی ہوں گے؟؟ (بڑےگھرکی دیکھ بھال کے لیے)
چوہدری صاحب : ہاں جی نوکربھی کافی ہیں..
لڑکا: اسکا مطلب آپ کی آمدنی بھی اچھی خاصی ہو گی؟؟؟ (نوکروں کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے)
چوہدری صاحب : ہاں جی آمدنی بھی اچھی خاصی ہے..
لڑکا: اس کا مطلب آپ کی ماں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اورآپ کی ماں کی دعائیں آپ کے حق میں قبول بھی ہوئیں۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ آپ کی ماں ایک نیک عورت تھی۔۔۔۔۔!
چوہدری صاحب :بس اب میں سمجھ گیا کہ پڑھنے لکھنےسے "لوجکس" کیسے کلیر ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
اگلے دن شیدا چوہدری صاحب کی ٹانگیں دباتے ہوئے:
شیدا : چوہدری صاحب یہ جو لڑکا شہر سے پڑھ لکھ کر گاؤں میں آیا ہے اس کو پڑھنے لکھنے کا کیا فائدہ ہوا؟؟
چوہدری صاحب : شیدے, پڑھنے لکھنے سے "لوجکس" کلیر ہو جاتی ہیں..
شیدا : چوہدری صاحب یہ "لوجکس" کیا ہوتی ہیں؟
چوہدری صاحب: "لوجکس" منطق کو کہتے ہیں..
شیدا : یہ منطق کیا ہوتی ہے؟
چوہدری صاحب: ميں سمجھاتا ہوں تم کو۔۔۔۔
چوہدری صاحب: تمہارے گھر میں کتا ہے؟
شیدا : نہیں چوہدری صاحب, میرےگھرمیں کتا نہیں ہے..
چوہدری صاحب: اس کا مطلب تمہاری ماں کوئی نیک عورت نہیں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!..
 
Last edited by a moderator:

Quora1

Banned
Smart-Quotes-53079-statusmind.com.jpg


There's a big list of differences.
1,An educated person thinks logically about every situation in life. An uneducated person mey or may not do the same.
2: An educated person is more aware of his surroundings. 4 example, an educated person would be aware of de political,economic or social situation of his nation.
3; Although an uneducated person is most of the times more warm at heart, has a more welcoming attitude towards others. Educated people are selfish or not as warm hearted as uneducated man r on the other hand.
Educated person is likely to be very broad minded and have an accepting attitude towards Western-ism.
The difference between being educated, learned and qualified.de most important contribution of education to one’s life is the ability 2 think in a disciplined manner, 2 separate chaff from facts & 2 differentiate between logical thinking and arguments.
 
Last edited:

Awanabadi

MPA (400+ posts)
ہارون الرشید کے کالم میں ایک روسی حکایت پڑھی تھی کہ ایک روسی کسان نے اپنے بیٹے سے کھانے کی میز پر پوچھا کہ شہر سے کیا پڑھ کر آے ہو؟ تو بیٹے نے جواب دیا کہ فلاں ..فلاں مضمون اور منطق، تو کسان نے بیٹے سے پوچھا کے "منطق" کیا ہے تو بیٹے نے جواب دیا کہ یہ سامنے میز پر جو تلے ہوے دو تیتر پڑھے ہیں انہیں میں منطق سے تین ثابت کر سکتا ہوں.
بوڑھے کسان نے ایک تیتر اپنی جانب جبکہ دوسرا بیگم کی طرف کھسکا دیا اور اور بیٹے سے مخاطب ہو کر کہا "تیسرا تیتر تم خود کھا لو "

:lol:
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]بہت اعلی یہ بلکل پٹواری لاجک ھے
 

Back
Top