
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے اسے مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے اور زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے حوالے سے یہ ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے، کسی بھی اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا۔
https://twitter.com/x/status/1796195401583775935
خبریں تھیں کہ لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے متصل قائداعظم محمد علی جناح اسپتال میں زیر تعمیر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے منسوب کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا جس کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال میں زیر تعمیر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے اسے "مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز لاہور" رکھ دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج ، جناح اسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ نے نام میں مذکورہ تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر اس نوٹیفکیشن کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی کارکنان کی جانب سے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fach1i11h.jpg