
پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالقادرپٹیل کو وفاقی وزیر صحت بنادیا گیا ہے، اس سے قبل یہ عہدہ سابقہ عمران خان حکومت میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے پاس تھا جنہوں نے کرونا وبا کے دوران تندہی سے کام کیا تھا اور اسد عمر کیساتھ ملکر ایسی پالیسیاں مرتب کیں جس سے پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے بعد یہ عہدہ عبدالقادر پٹیل کے پاس جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، کسی نے قادر پٹیل کو منابھائی ایم بی بی ایس سے تشبیہہ دی تو کسی نے کہا کہ مراد سعید اور دیگر مخالفین پر ذاتی حملوں کے انعام کے طور پر انہیں یہ عہدہ ملا ہے۔
کچھ صحافیوں نے بھی سوال اٹھایا کہ اتنی اہم وزارت کیسے ایک ضمانت پر رہا شخص کے پاس چلی گئی۔
صحافی فیض اللہ خان کا کہنا تھا کہ قادر پٹیل کی پاکستان میں صحت کے حوالے سے ایسی کیا خدمات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے انہیں وزیر صحت بنایا ۔
فیض اللہ خان نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا پوری پیپلز پارٹی میں ایک بھی ڈاکٹر یا اس شعبے کا ماہر نہیں جسے یہ عہدہ ملنا چائیے تھا ؟ سوائے مراد سعید پہ گھٹیا جگتوں کے قادر پٹیل کے دامن میں کیا ہے ؟ یہ کونسی جمہوریت ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1516362392707518470
مولانا عالم نے سوال اٹھایا کہ کیا قادر پٹیل کو وزارت صحت دینے کی وجہ مخالفوں پر ذاتی حملے اور غیراخلاقی ریمارکس تھے؟
https://twitter.com/x/status/1516376061256339456
مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ کورونا ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان کے متبادل کے طور پر قادرپٹیل؟
https://twitter.com/x/status/1516155890235236352
صحافی کامران خان نے بھی قادرپٹیل کے وزیر صحت بننے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا
https://twitter.com/x/status/1516362519752835074
عدیل احسن نے تبصرہ کیا کہ قادر پٹیل کو وزیر صحت بنایا جارہا ہے مگر ہنسنا منع ہے
https://twitter.com/x/status/1516140467020255235
اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ کیا ہماری اتنی اوقات ہے؟ شکریہ قوم کو ڈاکٹر فیصل سلطان کی جگہ قادر پٹیل دینے کا
https://twitter.com/x/status/1516387394953568262
تحسین باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی بہت پراپگنڈہ کیا گیا عمران خان خود اچھا ہے اسکی ٹیم نہیں اچھی. عمران خان کا وزیر صحت : دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز سے متعدد میڈیکل ڈگریوں کا حامل ڈاکٹر فیصل سلطان شہباز شریف کا وزیر صحت : بی اے پاس قادر پٹیل
https://twitter.com/x/status/1516357267339182085
عون محمد شاہ نے تبصرہ کیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی جگہ قادر پٹیل ۔۔۔ کتنا ظلم کیا ہے میرے ملک کے ساتھ، یہ قوم کبھی معاف نہیں کرے گی
https://twitter.com/x/status/1516277322948792321
سلمان درانی نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور عبدالقادر پٹیل کی کوالیفکیشن شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ نئے پاکستان کے ڈاکٹر فیصل اور پرانے پاکستان کے قادر پٹیل کی قابلیت ملاحظہ فرمائیں کیا آپ اس سے زیادہ پستی تک کا سفر تصور کرسکتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1516357964432613384
صداقت علی عباسی کاکہنا تھا کہ یہ ہے موازنہ پرانا پاکستان بمقابلہ نیا پاکستان
https://twitter.com/x/status/1516367037940989952
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twiiterii11.jpg