کہانیاں

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


confused.jpg
کہانیاں


نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا

ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

ہُوا جب غم سے یوں بے حِس تو غم کیا سر کے کٹنے کا
نہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا

ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا، پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

از مرزا اسد اللہ خان غالب
________________________________________________


یوں ہوتا تو کیا ہوتا ؟ یوں نا ہوتا تو کیا ہوتا ؟ دھت تیرے کی ، ہوتے شوتے سوتے سوٹے کی سوچ وچار میں وڑ گیے ، ایک دو تین چار نہیں پورے تین ہزار وڑ گیے ، لہکتے ، بہکتے ، بلبلاتے اور سر گھماتے دھرنائی اسلام آباد آ پہنچے ، مر گیے ، یہ تو چھٹ جائیں گے ، ہم وردی والوں نے تو چھٹنا بھی نہیں ، ہماری نوکریاں اڑیں کے اڑیں ، پھر سے اڑیں یا پھڑ پھڑاتی اڑیں ، بس اڑیں ، پولیس اہلکار دیکھتے رہے ، وزارت داخلہ کے اہلکار احکامات کا ڈرافٹ لکھنے سے قاصر رہے ، اور پھر ؟ چراغوں میں روشنی تو رہی ، لیکن شاہراہ دستور کی بتیاں بجھا دی گئیں ، اندھیرے اندھیرے ، میٹرو لوٹ لی گئی ، پنکھے ، مشینیں نوچ لی گئیں ، خیمے ، ہاے خیمے ، ہاۓ میٹرو ، واے شیٹرو ، اف لشکر ، نوچا ، لوچا ، لوٹا ، کھسوٹا ، کچھ بھی نا چھوڑا ، موبائل سگنلز جام کردئیے گیے ، ناظرین ؟ تالیاں ، سینوں پر ذرا زور سے بجالیاں ، سر پر مٹیاں ڈالیاں ، ہاۓ ہاۓ ذرا زور سے کروالیاں ، چیخیے ، چلائیے ، سروں پر ہاتھ ماریے ، جلوس سرکار کی مدعیت میں دھرنا بنا دیا گیا ہے ، سٹے ٹیون ، چینل مروڑ ، دانت پیس ، انگلیاں بھینچ ، سنی تحریک کے ثروت قادری نے دھرنا دے دیا ہے ، انجواۓ دھرنا ، لائف کو چل کرو ، چلیکس ، ٹیک اے چل پل ، کول یار ، ڈیو نا کیا تو ؟ پھر کیا ؟ کیا ،
___________________________________________________________

چلیں رہنے دیں ، "کہانی" کیا ہے ؟ کہانیوں کے بیچ کیا ؟ کتنا ؟ ہے ؟ تین کہانیاں کیا کیا ہیں ؟ وہ سنتے ہیں



کہانی نمبر ایک / حکومت ورژن


ہمارا دماغ نہیں خراب ، جو جلوس کو روکتے ، یہ سب ہمیں پھنسانے کی سازش بھی ہو سکتی تھی ، ادھر لاٹھی چارج ، زور زبردستی ہوتی ، چند نامعلوم سادہ لباس "سنایپرز" اپنی واردات ڈال کر چلتے بنتے ، احتجاجی جلوس میں آٹھ / دس لاشیں گرجاتیں ، اور ہماری رخصت کا پھندا تیار ہو جاتا ، ہم نے جانے دیا ، آنے دیا ، ایک بار پھر بال بال بچے ، ماڈل ٹاؤن والی حماقت اس بار نا کی ، چپ چاپ کھڑے رہے ، بس گنتی کرتے رہے ، یا وائرلیس پر تازہ ترین ایک دوسرے کو سناتے رہے ، ہم دودھ کے جلے اس بار چھاچھ بھی پھونکنی ضروری تھی ، ہم نے ذرا بھی "رسک" نا لیا ، پولیس کو کہہ دیا ، آنے دو ، آ جانے دو ، گھسنے دو ، گھس جانے دو ، ایک ماریں ؟ چپ کرجانا ، دو ماریں ؟ کھسک جانا ، دبوچ لیں ؟ منت ترلہ کرلینا ، لیکن خبردار ؟ ہجوم ، مجمع ، جلسہ ، جلوس کو بلکل بھی نا تکلیف دینا ، اگر ذرا بھی بپھرے ، ہنگامہ و فساد ہوا تو ؟ تمہیں پتہ بھی نہیں چلنا ، اور نامعلوم لوگوں کے ہاتھوں ، نامعلوم سمتوں سے گولیاں چل جانی ہیں ، بندے مرجانے ہیں ، اور ہم (مزید) بدنام ہوجائیں گے ، بس صبر جمیل ، اوہ آہ آوچ ، گزارا کرو ، جب تک فوج ساتھ نا ہو تب تک کچھ نا کرنا ، ٹیم پاس کرنا ، ٹہلتے رہنا


کہانی نمبر دو / پولیس ورژن

ناں جی ناں ، ہم افسر بابو ہیں ، کوئی چھلی فروش نہیں ، اتنی جلدی جھانسے میں نہیں آنے والے ، بہت ہو گیا ، اب نا ہو گا ، جلوس سے کیا کرنا ہے ؟ کس طرح نبٹنا ہے ؟ حکومت صاف صاف ، لکھ کر دے ، وائرلیس پر چیخنے کی ضرورت نہیں ، ہمیں باقاعدہ تحریری احکامات چاہئیں ، ہم پنجاب پولیس والی حماقت نہیں دہرانا چاہتے ، نا ہمیں کوئی تحریری حکم ملا ، نا ہم نے کوئی حرکت کی ، جلوس کے ساتھ ساتھ خراماں خراماں ، چلتے رہے ، نا روکا ، نا کوئی ٹینشن لی ، جلوس کو دھرنے میں بدل کر ، مظاہرین کو شاہراہ دستور بخیر و عافیت پہنچا کر دم لیا ، حکومت زیادہ سیانی تھی ، لیکن ہم پڑھے لکھے تھے ، سارا دن چیختی رہی ، ہم نے کہہ دیا ، روکنا ہے ؟ لکھ کر دو ، لاٹھی چارج ؟ ہوائی فائر ؟ جو کروانا ہے ، لکھ کر دو ، نا کوئی تحریری حکم ملا ، تو ؟ سانوں کی ؟ ثروت جانے نثار جانے ، ہم کیوں بعد میں عدالتوں میں / کمیٹیوں میں خود کو بے عزت و خوار کرتے پھریں


کہانی نمبر تین / عوامی ورژن

سَونا لاون پی گئے / سُونا کر گئے دیس
سونا ملا ، نا پی ملے / رُوپا ہو گئے کیس

یہ سب (؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ، ٹین ، ٹان ، ٹون) یہ سب ------- ملے ہوے ہیں ، انہاں دی ، ..... نوں ..... ، اور رابطہ منقطع ، انتظار فرمائیے ،

question-mark3.png




 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
(bigsmile)جوتیوں سے مراد ؟ فوجی بوٹ تو نہیں ؟ کائنڈلی ذرا وضاحت



[SUB][SUP]
[/SUP][/SUB]
میں بھی آپ ہی کی طرح اس سوچ میں محو ہوں ۔لیکن میری بربادیوں میں جوتے ، پاۂجامے، موزے اور لاٹھی ،ان سب کا حصہ بقدر جثہ کردار رھا ہے ۔میں تو یحیا خان کی اس محبت بھری التجا کو بھی مکمل طور پر سمجھ نہیں سکا ہوں جب اس نے ٹی وی بند نہ کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس کی نظر میں نور جہاں کی ساڑھی، بنگالیوں کی دھوتی سے بہت زیادہ دل فریب تھی ۔ :(۔