کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری

daku11h1.jpg

محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری کر دی

دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کیں

جس کے مطابق 50 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکوؤں میں حبیب، قربان، فرحت، عیسیٰ، متارا، ایوب، شیرا، عالمگیر، غلام قادر، موج علی، فیاض، ہزارہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس، شاہو منڈا، ابراہیم، شاہد، منیر الیاس، جمیل اور عاشق شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1883442101444399254
فہرست کے مطابق 20ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 25 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکوؤں میں یعقوب، شاہنواز، بشو، چھوٹو، عبدالستار، ملوک، دوست محمد، بہادر، ظفر عرف ظفر، شبیر، نواب، صابر دین، ستار، عبدالغنی، شاہ مراد، فوج علی، نذیر، یاسین، وقار اور حمزہ شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پہلے بھی 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے

 

Back
Top