صادق آباد میں کچے کے علاقے میں تعینات رہنے والے ایک سابق ایس ایچ او کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق صادق آباد کے سابق ایس ایچ او رفیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، رفیق احمد کو اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کے دوران کرپشن ے الزامات ثابت ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن کے ترجمان نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے وئے کہا کہ ملزم نے اپنی تعیناتی کے دوران غیر قانونی کاشت اور کرپشن سے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 1 ہزار444 کنال اراضی پر ناجائز کاشت کاری بھی کی۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ ملزم نے 2018 میں حضرت خواجہ غلام فرید کیلئے وقت 1ہزار 384 کنال اراضی حاصل کی اور ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ آمدن سے اپنے بیٹوں کے نام پر اور بہت سی بے نامی جائیدادیں بھی بنائیں
محلہ اسلام نگر رحیم یار خان میں ایک کنال کا قیمتی پلاٹ خریدا اور موضع کچی زمان میں4 کنال اراضی بنائی، 4 قیمتی گاڑیاں خرید کر رینٹ اے کار میں چلائی اور اپنی سروس کے دوران تقریبا 100کروڑ روپے سے زائد کا مبینہ طور پر مالی فائدہ اٹھایا۔